اہم ترین خبریںپاکستان

مقامی انتظامیہ اور پولیس کے دباؤ کے باوجود شہدائے بہاولنگر کےچہلم کے اجتماع کاانعقاد

تمام مقررین نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اور ساتھ ہی ساتھ مظلومین کے ساتھ ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا

شیعیت نیوز: انتظامیہ اور پولیس کے دباؤ کے باوجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بہاولنگر پنجاب کے زیراہتمام شہدائے بہاولنگر کا عظیم الشان چہلم بہاولنگر میں منعقد ہوا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصرعباس شیرازی،صوبائی سیکریٹری جنرل سینٹرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی،صوبائی سیکریٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی،مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر عارف حسین الجانی اور آئی او کے لال مہدی خان نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے چہیتے طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک اور شیعہ نوجوان بیدردی سے شہید

اس موقع پر شہداء کے خانوادے اور مقامی علمائے کرام سمیت مومنین و مومنات کی کثیر تعداد شریک تھی بہاولنگر امن کمیٹی کے اہل سنت علماء نے بھی خصوصی شرکت کی . تمام مقررین نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اور ساتھ ہی ساتھ مظلومین کے ساتھ ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس کےبھرپور دباو ٔکے باوجود مجلس وحدت مسلمین ضلع بہاولنگر نے اس چہلم کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button