طالبعلم سے بدفعلی،مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی اور انکےبیٹوں پر فردجرم عائد

04 اکتوبر, 2021 10:45

شیعیت نیوز: طالبعلم سے بدفعلی،مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی اور انکےبیٹوں پر فرد جرم عائد۔ مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار مفتی عزیرالرحمان کی کینٹ کچہری میں پیشی، عدالت نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سابق مرکزی رہنما مفتی عزیزالرحمان اور اس کے 5 بیٹوں کیخلاف فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے کیس پر سماعت کی۔ ملزم مفتی عزیزالرحمان کو جیل سے لا کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے مفتی عزیزالرحمان اور اس کے 5 بیٹوں الطاف الرحمان، عتیق الرحمان، عطا الرحمان، وسیع الرحمان اور لطیف الرحمان پر فرد جرم عائد کر دی، جبکہ ساتھی ملزم عبداللہ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اسلامی نظریاتی ریاست میں نواسہ رسول ﷺ سے محبت کو جرم قرار دے کر حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے؟؟ علامہ باقرعباس زیدی

ملزمان نےعدالت میں مقدمہ کی صحت سے انکار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔ مفتی عزیزالرحمان کے بیٹوں پر مدعی صابر شاہ کو زبان بندی کیلئے دھمکانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ مفتی عزیزالرحمان کیخلاف مدرسہ کے طالبعلم صابر شاہ سے بدفعلی کا مقدمہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج ہے۔

پولیس چالان میں کہا گیا ہے کہ مفتی عزیز الرحمان نے امتحان پاس کروانے کا لالچ دیکر طالبعلم کیساتھ متعدد بار بدفعلی کی۔ ویڈیو فرانزاک رپورٹ کے مطابق ملزم کا طالبعلم سے بدفعلی کرنا ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان حکومت کا دوہرا معیارِ انصاف، کالعدم تحریک طالبان کے قاتلوں کیلئے عام معافی اور محب وطن مدافعانِ حرم آلِ رسولؐ کیلئےقید خانے

تفتیش میں کہا گیا ہے کہ طالبعلم کیساتھ زیادتی کی وائرل ہونیوالی ویڈیو حقائق پر مبنی ہے، ملزم کو پولیس تفتیش میں گناہگار قرار دیا گیا ہے۔ مفتی عزیرالرحمان کی وائرل ویڈیو کے ذریعے متاثرہ لڑکے نے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی تھی۔

6:45 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔