ایران

دشمنوں کی کسی بھی جاہلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر دفاع

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر دفاع محمدرضا آشتیانی نے دشمنوں کی جانب سے ہر قسم کے جہالت آمیز اور غیر دانشمندانہ اقدام پر متنبہ کیا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع محمدرضا آشتیانی نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا کہ ایران کے دشمنوں کو ایران کے خلاف ہر قسم کے جہالت آمیز اور غیر دانشمندانہ اقدام پر دندان شکن جواب دیا جائیگا اور انھیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی فوج نے ملک کے شمال مغرب میں فاتحان خيبر مشق کا جمعہ کے روز سے آغاز کردیا ہے۔ فاتحان خیبر مشق میں ایرانی فوج کی 216 ویں بریگیڈ ، 316 ویں بریگیڈ ، 25 ویں بریگیڈ ، 11 ویں آرٹلری یونٹ اورہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کل بروز جمعہ فاتحان خیبر نامی فوجی مشقیں شروع ہوئیں۔ شروع ہونے والی فاتحان خیبر فوجی مشقوں میں بری فوج کے دو بکتر بند بریگیڈ، ایک انفینٹری بریگیڈ، توپ خانے، ڈرون، الیکٹرانک وار فیئر یونٹ اور انجینیئرنگ کور کے جوان شریک ہیں جبکہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بھی لازمی سپورٹ فراہم کرنے کے لیے علاقے میں پرواز کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنی قومی سلامتی کے خلاف اسرائیلی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گا

دوسری جانب ایران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں اپنے ایک بیان میں غیر قانونی اور غیر انسانی یکطرفہ پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی پابندیاں مناسب وقت میں کورونا ویکسین کے حصول میں رکاوٹ کا باعث بنیں۔

ایران کے سفارت کار محمد قربان پور نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں اس بیان کو پڑھتے کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بعض ممالک بڑی ڈھٹائی کے ساتھ یہ دعوی کرتے ہیں کہ ایران کیلئے انسانی ضروریات کی اشیاء پر پابندی عائد نہیں ہے جو کہ سفید جھوٹ ہے۔

انہوں نے اس بیان میں کہا کہ ایران، اقوام متحدہ کے منشور اور اسی طرح انسانی حقوق اور بنیادی آزادی اور دوسروں کے امور میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔

محمد قربان پور نے کہا کہ ایران فلسطین کے مسلمان عوام کے مسلمہ حقوق اور ان کی جانب سے اپنی سرنوشت کے تعین کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ جبکہ قدس کی غاصب صیہونی حکومت مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کی سرکوبی اور ان کے زمینوں پر قبضہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اسرائیل کی اس قسم کی جاری جارحیت پر اسرائیل کے حامیوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button