مقبوضہ فلسطین

امریکہ اور اسرائیل فلسطین کے سلسلے میں کوئی بھی سیاسی راہ حل تسلیم نہیں کریں گے، حماس

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل فلسطین کے سلسلے میں کوئی بھی سیاسی راہ حل تسلیم نہیں کریں گے اور ان کی جارحیتوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

آنادولی نیوز کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے بدھ کے روز ایک تقریر کے دوران حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ امریکی صدر جوبایڈن اور خود ساختہ صیہونی ریاست کے وزیر اعظم نفتالی بینت فلسطین کے سلسلے میں کسی قسم کے سیاسی راہ حل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ و جارحیت کی راہ میں ان دونوں کی جارحانہ پالیسیاں بدلنے والی نہیں ہیں۔

حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت غزہ اور مغربی کنارے میں اپنی جارحانہ پالیسیوں، فلسطینیوں کی زمین ہڑپنے اور انکے حقوق کی پامالی کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ میرا ماننا یہ ہے کہ اسرائیل کے سلسلے میں امریکہ کی پالسیوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی کیوں کہ ان دونوں کے بہت سے مفادات آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور وہ ان سے چشم پوشی نہیں کر سکتے۔

خود ساختہ صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب حکام کے دوستانہ معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس کو اس قسم کی قربتوں پر بڑا افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی بربریت ، فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے غرب اردن کے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قابض دشمن کے مظالم کے خلاف خود بھی کھڑے ہوجائیں اور فلسطینی مجاھدین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں تاکہ قابض دشمن کے خلاف غرب اردن میں آزادی کی تحریک کو موثر انداز میں آگے چلایا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق خالد مشعل نے بیت المقدس اور غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اتوار کےروز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے پانچ فلسطینیوں کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پربات کی۔

انہوں نے شہید ہونے والے فلسطینیوں احمد زھران، زکریا بدوان، محمود حمیدان اور اسامہ اور یوسف صبح کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وہ وقت دور نہیں جب قابض دشمن اور اس کی مسلح جارح افواج کو فلسطینی قوم پرمظالم کا جواب دینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button