اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج اور انصار اللہ کا کامیاب آپریشن ، نئی تفصیلات سامنے آ گئی

شیعیت نیوز: یمن کی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ نے تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے والے دو اہم علاقوں میں کامیاب آپریشن کی تفصیلات جاری کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سیکورٹی ذرائع نے صوبہ البیضاء کے صومعہ اور مسورہ شہروں کی تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزادی کی تفصیلات بیان کی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی السریع نے گزشتہ ہفتے جمعرات کو الصومعہ اور مسورہ شہروں کی آزادی کے بعد تکفیری اور داعش کے دہشت گردوں کے قبضے سے جنوبی یمن کے صوبہ البیضاء کی مکمل آزادی کی خبر دی تھی اور آج یمن کے المیسرہ چینل نے ملک کے ایک سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے اس کامیاب آپریشن کی نئی تفصیلات بیان کی ہے۔

اس کامیاب آپریشن کے دوران تقریبا 230 تکفیری اور سعودی ایجنٹ ہلاک، زخمی اور قیدی بنائے گئے۔ فجر الحریہ نامی آپریشن کے دوران 70 تکفیری دہشت گرد اور ایجنٹ ہلاک ہوئے، 120 زخمی ہوئے جبکہ 40 افراد کو قید کر لیا گیا۔

اس آپریشن کے دوران 10 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا اور بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا گیا اور تکفیری دہشت گردوں کی سات چھاونیوں پر کنٹرول کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی صحافیوں کی تعداد 24 ہوگئی

دوسری جانب یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 310 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں، توپوں کے گولے اور میزائل داغے اور بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے 310 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

اسی طرح صوبہ مآرب کے علاقوں ’’صرواح‘‘ اور ’’مدغل‘‘ اور صوبہ الجوف کے ’’خب‘‘ اور ’’الشعف‘‘ پر بھی جارح سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں نے حملے کئے۔ ابھی تک ان حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button