دنیا

اسرائیلی حکومت اپنے سیکیورٹی اہداف کے حصول میں ناکام ہوچکی، تجزیہ نگار امیر بوہبوٹ

شیعیت نیوز: اسرائیلی سیکیورٹی امور کے ایک ماہر اور تجزیہ نگار امیر بوہبوٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی حکومت اپنے قیام کے پہلے 100 دنوں کے دوران درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنے میں ناکام رہی ، تاہم اس حکومت نے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کیا ہے۔

تجزیہ نگار امیر بوہبوٹ جو عبرانی ’’واللا‘‘ نیوز سائٹ کے سب سے نمایاں سیکورٹی تجزیہ کار ہیں، نے کہا کہ تل ابیب حکومت عارضی طور پر اپنے لیے متعین کیے گئے زیادہ تر حفاظتی اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ تاہم اس نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کیا۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا گیس اور تیل کی تلاش کے معاہدوں پر دستخط مذاکرات سے متصادم ہے، میشل عون

انہوں نے مزید کہا کہ عبرانی تعطیلات کے بعد اسرائیلی حکومت سے کہا جائے گا کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس کے بارے میں مستقبل کی پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرے جو کہ واضح پالیسی کے بغیر گرتی ہوئی بینیٹ حکومت کی خراب ہوتی ایڑی بن چکی ہے۔

تجزیہ نگار امیر بوہبوٹ نے توجہ دلائی بینیٹ حکومت کوایران کی جانب پیش رفت کے لیے تیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے جو کہ ابھی تک مشرق وسطیٰ میں متمرکز ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ بینیٹ کی حکومت نے ایران کو اپنی سیکیورٹی ترجیحات میں سرفہرست رکھے جس میں اسرائیلی فوج کی تیاری کو موجودہ  منظرنامے کے لیے مضبوط کرنا اور اس کی تیاری کو بڑھانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button