دنیا

افغانستان کی تعمیر نو کے ذمہ دار امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں، روس

شیعیت نیوز: روس نے کہا ہے کہ افغانستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری امریکہ اور اس کے اتحادیوں پرعائد ہوتی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنگ کے بعد افغانستان میں سماجی و اقتصادی تعمیرنو کو پہلے فرض کے طور پر تسلیم کریں۔

منگل کے روز ایک بیان میں روسی ترجمانِ وزارت خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی تعمیر نو کے اصل ذمہ دار امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ہیں جو ۲۰ برسوں تک افغانستان میں موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کا اسرائیلی بائیکاٹ کا اعلان

اس سے پہلے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ یی نے کہا تھا کہ امریکہ افغانستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری لے اور انہیں اقتصادی و انسانی امداد پیش کرے۔

دوسری جانب چینی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کئے جائیں ۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے جی 20 وزرائے خارجہ کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں، افغان عوام اپنے وسائل اور اثاثے استعمال کرنے کا حق رکھتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے مختلف صوبوں پر جارح سعودی اتحاد کی شدید بمباری

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے منجمد بیرونی مالی اثاثے بحال کئے جائیں، چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی پابندیوں کو سیاسی دباؤ کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد امریکہ نے اس ملک کے 9 ارب 500 ملین ڈالر کے اثاثے منجمد کئے جس کی وجہ سے اس ملک کی معیشت اور عوام کو سخت اور دشوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button