اہم ترین خبریںایران

شہید قاسم سلیمانی وابومہدی المہندس کے قاتلوں کے حوالےسے اہم انکشاف سامنے آگیا

مزاحمتی محور مغربی ایشیا کی ریاستوں اور تنظیموں کا ایک اتحاد ہے جو بنیادی طور پر مغربی سامراج ، صہیونیت اور غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے

شیعیت نیوز: مزاحمتی محور نے سلیمانی/مہندی کے قتل میں ملوث دو امریکی اور اسرائیلی افسران کو ہلاک کر دیا۔مزاحمت کے ایک سینئر عہدیدار نے دی کریڈل کو انکشاف کیا کہ امریکی لیفٹیننٹ کرنل جیمز سی ولیس اور اسرائیلی کرنل شیرون اسمان کی ہلاکتیں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی حشد اللٰہ کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کے قتل کے جواب میں کيے گئے۔

مزاحمتی محورکے ایک سینئرسیکورٹی اہلکار نے دی کریڈل کو بتایا کہ محور ایرانی قدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کے نائب کمانڈر حشد الشعبی ابو مہدی المہاندس کے قتل کے جواب میں امریکی اور اسرائیلی کمانڈر کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے ۔
دی کریڈل کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق:

اربیل میں ہونے والے ایک آپریشن میں دو اعلیٰ امریکی اور اسرائیلی کمانڈر مارے گئے: لیفٹیننٹ کرنل جیمز سی ولیس55 سالہ, البرکرکی اور ریڈ ہارس یونٹ کے ایک امریکی کمانڈر ہیں جو کہ اربیل میں ایک آپریشن میں مارے گئے تھے۔ پینٹاگون کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ قطر کے العدید بیس پر ایک غیر جنگی واقعے میں ہلاک ہوا۔ یہ شخص سلیمانی اور ابو مہدی کے قتل کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ناہل بریگیڈ کے (اسرائیلی) کرنل شیرون اسمان, جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے ، ایک اور شخص تھا جو اربیل میں مارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کےزائرین امام حسینؑ سےمتعلق نوٹیفکیشن سے بدنیتی کی بو آتی ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

یہ پہلا موقع ہے کہ مزاحمتی محور کے ایک اہلکار نے ایرانی اور عراقی جرنیلوں کے قاتلوں کے خلاف جوابی اقدامات کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

27 جون کو ، ان کی موت کے ایک دن بعد ، امریکی محکمہ دفاع نے ایک مختصر بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ کرنل ولیس ، ایدید بیس پر ایک غیر جنگی واقعے میں ہلاک ہوئے ، اور "واقعہ زیر تفتیش ہے” کے علاوہ کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئ-۔

ملٹری اخبار سٹارز اینڈ اسٹرائپس نے ولیس کو "210 ویں ریڈ ہارس اسکواڈرن کا کمانڈر” قرار دیا ہے ، 130 رکنی یونٹ جو "سول انجینئرنگ کو تیز رفتار جوابی صلاحیتوں کے ساتھ دور دراز ، زیادہ خطرے والے ماحول میں آپریشن کرنے کے لیے فراہم کرتا ہے” – ایک ایسی وضاحت جو قطر کے ماحول سے متصادم ہے۔

صہیونی فوج کے کرنل شیرون اسمان ، جو کہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ، نہال انفنٹری بریگیڈ کی کمان کچھ دن پہلے ہی سنبھالی تھی ، مبینہ طور پر یکم جولائی کو ٹریننگ کے دوران گرنے کے بعد ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔ اسمان ایک جنگجو تھے جو غزہ اور لبنان دونوں میں لڑے۔ فلہال آئی ڈی ایف کے متابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

دی کرڈل کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ولیس اور اسمان دونوں عراق کے علاقے اربیل میں سلیمانی اور مہندی کے قتل میں ملوث ہونے کی وجہ سے مارے گئے۔

عراق میں موساد کے اہداف پر اس سال کم از کم دو الگ الگ حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

پہلا واقعہ ، اپریل کے وسط میں ، ایران کی نتنز ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کے تخریب کاری کے حملے اور گزشتہ نومبر میں ایرانی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے اسرائیلی قتل کے بعد ہوا۔ البتہ امریکہ نواز کردستان علاقائی حکومت (KRG) نے ان واقعوں کی تردید کی ہے۔

ولیس کا سکواڈرن موسم بہار میں اس علاقے میں پہنچا۔ مزاحمتی محور کے ذرائع نے ان حملوں کے وقت کی تفصیل نہیں بتائی جس میں ولیس اور اسمان ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و عزاداری کا فقید المثال انعقاد کل اسلام آباد میں ہوگا

سکیورٹی اہلکار نے جاری اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کے نئے مؤثر موقف کے بارے میں بھی بات کی۔ "ایران نے (اسرائیلی) حکومت سے نمٹنے کے مساوات کو بدل دیا ہے۔”

ایران کے سمندری جہازوں پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے عہدیدار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ، "اب سے ، (اسرائیلی) حکومت کی جانب سے ایران کے مفادات کے خلاف کسی بھی کارروائی کے جواب میں صیحونی سمندری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔”

عہدیدار نے خبردار کیا ، "(اسرائیلی) حکومت اپنی 80 فیصد سے زیادہ تجارت سمندری راستے سے کرتی ہے ، جو ایران کے زیر کنٹرول علاقوں سے گزرنے پر مجبور ہے – جس کا مطلب ہے کہ ایران کے نشانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔”

گذشتہ ماہ کے اوائل میں ، امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل نے تہران کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی ، الزام لگایا تھا کہ ایران نے عمان کے ساحل سے دور ایک آئل ٹینکر ، مرسر اسٹریٹ پر ڈرون حملے کیے تھے۔ ایران نے حملے میں کسی بھی کردار کی سختی سے تردید کی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ، ٹرویکا نے "ابھی تک حملے کے شواہد یا انٹیلی جنس معلومات نہیں فراہم کیں کہ وہ تہران پر الزام کیوں لگارہے ہیں۔”

محور مقاومت کے ذریعہ تیار کیے جانے والے یہ اصول خطے کی سرحدوں سے باہر تک پہنچ سکتے ہیں۔

یہ ایک نئ پیشرفت ہے کہ درمیانی ریاستیں اور ان کے اتحادی ملیشیا دنیا کی سب سے طاقتور عسکری ریاستوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ، اور نقصان کا 1: 1 تناسب پیش کرتے ہیں۔ جو کہ جنگ اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے-

محور کے ‘آنکھ کے بدلہ آنکھ’ کا نظریہ مغربی ایشیا میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی تدبیر کو روکنے اور محدود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: TikTok پر توہینِ مکتب تشیع پر مبنی ویڈیوکی تشہیر، کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں کےخلاف مقدمہ درج

ہفتے کے روز ، نیو یارک ٹائمز (این وائی ٹی) کی ایک تحقیق نے بیان کیا کہ کس طرح ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو موساد نے اسرائیل سے چلنے والی ریموٹ کنٹرول مصنوعی ذہانت والی مشین گن کا استعمال کرتے ہوئے قتل کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اتوار کو NYT کے واقعات کے ورژن کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی انٹیلی جنس کے پاس اس واقعے کی تمام تفصیلات ہیں ، بشمول ملوث کارکنوں کی معلومات۔

مزاحمتی محور مغربی ایشیا کی ریاستوں اور تنظیموں کا ایک اتحاد ہے جو بنیادی طور پر مغربی سامراج ، صہیونیت اور غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے اور خطے میں تمام مغربی فوجی قوتوں اور اڈوں کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرتا ہے۔ محور ایران ، شام ، حزب اللہ ، حماس ، فلسطینی اسلامی جہاد (PIJ) ، یمن کے انصار اللہ ، عراقی سیاسی اور عسکری گروہوں اور چھوٹی چھوٹی تنظیموں پر مشتمل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button