اہم ترین خبریںپاکستان

علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و عزاداری کا فقید المثال انعقاد کل اسلام آباد میں ہوگا

کانفرنس کا انعقاد بزرگ عالم دین ، سربراہ جامعتہ الکوثر اسلام آباد، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی ہدایت پر کیا جارہا ہے ۔

شیعیت نیوز: بزرگ علمائے مکتب اہل بیتؑ، شیعہ تنظیمات وقائدین کے زیر اہتمام علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری کا فقید المثال انعقاد کل اسلام آباد میں ہوگا۔ کانفرنس کا انعقاد بزرگ عالم دین ، سربراہ جامعتہ الکوثر اسلام آباد، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی ہدایت پر کیا جارہا ہے ۔

علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری میں سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ شہنشاہ حسین نقوی،علامہ امین شہیدی وملک بھر سے دیگر جید علمائے کرام، ذاکرین عظام، واعظین واکابرین شریک ہوں گےاوراپنے خیالات کا اظہار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: TikTok پر توہینِ مکتب تشیع پر مبنی ویڈیوکی تشہیر، کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں کےخلاف مقدمہ درج

ذرائع کے مطابق علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری کے انعقاد کا مقصد افغانستان میں موجودہ سیاسی تبدیلوں کے وطن عزیز پر پڑھتے اثرات ، مکتب تشیع اور عزاداری سید الشہداءؑ کےخلاف ریاستی اداروں اور تکفیری شرپسند عناصر کی جانب سے متعصبانہ اقدامات کے مقابل متفقہ لائحہ عمل اور حکمت عملی مرتب کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دفن وہ خوش نصیب ذاکر جس کی نماز جنازہ امام علی رضا ؑ نے خود آکر پڑھائی تھی

اس فقید المثال کانفرنس کا انعقاد کل بروز جمعرات دن ایک بجے سے ازان مغرب تک جامعہ امام صادق ؑ جی نائن ٹو اسلام آباد میں ہوگا، جس کی شیعہ علماء کونسل پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان، امت واحدہ پاکستان،مجلس علمائےامامیہ،ہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ کراچی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ سید تقی شاہ نقوی ، علامہ شفقت حسین شیرازی سمیت ملک بھر کے جید علمائے امامیہ وذاکرین جعفریہ نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اوراس کانفرنس کی کامیابی کیلئے بھرپور رابطہ مہم بھی جاری ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close