اہم ترین خبریںپاکستان

TikTok پر توہینِ مکتب تشیع پر مبنی ویڈیوکی تشہیر، کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں کےخلاف مقدمہ درج

سائل نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ مذکورہ ملزمان کےخلاف فوری مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیاجائے۔

شیعیت نیوز: اہلبیتِ رسولؐ اور مکتب تشیع کی شان میںگستاخیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم تحریک لبیک کے شرپسند عناصر مسلسل سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی اشتعال انگیز مواد نشر کرنے میں مصروف ، فیس بک ، ٹوئٹر کے بعد ٹک ٹاک پر بھی مکتب اہل بیتؑ کی توہین پر مبنی ویڈیوز کی تشہیر شروع کردی گئی، خانیوال کے رہائشی کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے شرپسند عناصر کی جانب سے توہین آمیز ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد غیور شیعیان حیدرکرارؑ کی جانب سے مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال میں توہین مکتب اہل بیتؑ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے، جس میں کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے شرپسند عناصرمحمد عمران ولد عبدالباری قوم پنیاں سکنہ حسین آباد ، مجتبیٰ شاہ ولد محمد اقبال شاہ قوم گیلانی سکنہ کوٹ والا، حسنین احتشام عرف گڈو ولد نور محمد قوم درکھان سکنہ موضع کوٹ والا نے ایک ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے کہا کہ کافر کافر شیعہ کافر، کافر نے شیعہ سرعام اسیں کہنا، گھوڑے دے پجاری نو مسلمان مناں توبہ توبہ رو میری توبہ توبہ یہ الفاظ سائل مقبول حسین نیئر سمیت محمد اعجاز ولد فیروز ، طارق ولد حبیب احمد خود اپنے کانوں سے سنے اور پورا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دفن وہ خوش نصیب ذاکر جس کی نماز جنازہ امام علی رضا ؑ نے خود آکر پڑھائی تھی

بعد ازاں مقبول حسین نیئر ولد خدا بخش سکنہ جھلار مدینہ کوٹ والا عینی شاہدین کے ہمراہ تھانہ سرائے سدھو ضلع خانیوال میں حاضر ہوا اور اس نے موقع اختیار کیاکہ محمد عمران ولد عبدالباری ، مجتبیٰ شاہ ولد محمد اقبال شاہ، حسنین احتشام عرف گڈو ولد نور محمدکی جانب سے بنائی جانے والی اس گستاخانہ اور نفرت انگیز ویڈیو نے مجھ سمیت کروڑوں شیعیان حیدرکرارؑ کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہےاور ان اقدام سے فرقہ وارانہ منافرت میں اضافہ ہوا ہےاور امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

سائل نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ مذکورہ ملزمان کےخلاف فوری مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیاجائے۔ بعد ازاں مقبول حسین نیئر ولد خدا بخش کی مدعیت میں تھانہ سرائے سدھو ضلع خانیوال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button