مقبوضہ فلسطین

فلسطینی اسیران کے تبادلے کےلیے حماس کا ثالثوں کے سامنے روڈ میپ پیش

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن زاھر جبارین نے بتایا ہے کہ ان کی جماعت نے اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اسیران کے تبادلے کی ڈیل کے لیے اپنے ثالثوں کے سامنے روڈ میپ پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیند اب قابض دشمن کے کورٹ میں ہے۔

زاھر جبارین جو فلسطینی اسیران کے امور کی نگرانی کر رہے ہیں نے کہا کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی بہن بھائیوں کی رہائی کا معاملہ جماعت کے ہر اجلاس میں بحث کا حصہ رہتا ہے۔

اسیران کی رہائی حماس کی پہلی ترجیح ہے۔ حماس کی جانب سے اعلیٰ سطح پر ہونے والےاقدامات اور فیصلوں میں فلسطینی اسیران کے معاملے کو پہلی ترجیح کے طورپر دیکھا جاتا ہے۔

زاھر جبارین نے خبر دار کیا کہ قابض اسرائیل نے بار ہا غزہ میں پیش آنے والے واقعات اور تعمیر نو کے عمل کو اسیران کی رہائی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی ہے۔

حماس اور فلسطینی مزاحمتی قیادت نے اسرائیل کی طرف سے اسیران کی رہائی کے لیے معاہدے کی بے معنی شرائط کو مسترد کردیا ہے۔

حماس اور فلسطینی قیادت نے اپنے ثالثوں پر واضح کیا ہے کہ قابض دشمن کی طرف سے عائد کی گئی شرائط ناقابل قبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں غرب اردن سیل کر دیا

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو قومی ہیروز قرار دیتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ جلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعے فلسطینی اسیران کا فرار دشمن کے کھوکھلے پن کا واضح ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسیران تمام وسائل کے ذریعے اپنی آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں کہاکہ فریڈم ٹنل ہیروز کی دوبارہ گرفتاری کے باوجود  اسرائیلی زندانوں سے فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا سیکیورٹی سسٹم انتہائی کمزور ثابت ہوا ہے اور فلسطینی اسیران وسائل نہ ہونے کے باوجود اسرائیلی زندانوں سے نکلنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھ قیدیوں نے جو کیا وہ ایک عظیم بہادری ، ایک عظیم جہاد اور ایک عظیم کامیابی تھی جوہمارے فلسطینی عوام کے جہاد اور جدوجہد کے ریکارڈ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔

خیال رہے کہ جلبوع جیل سے 6 فلسطینی اسیران ایک سرنگ کے ذریعے فرار میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے فرار ہونے والے تمام اسیران کو دوبارہ پکڑ لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button