اہم ترین خبریںیمن

یمن پر فوجی حملے کا اصل مجرم امریکہ ہے، یمنی اعلی سیاسی کونسل

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ یمنی عوام پر فوجی حملے کا اصل مجرم امریکہ ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں آج ایسی جنگ کا سامنا ہے جو امریکہ نے ہم پر مسلط کی ہے ۔ سعودی عرب کو امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکہ سعودی عرب کو وسیع اور بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کر رہا ہے ۔ امریکہ کی پشت پناہی کے باوجود سعودی عرب کو یمن پر ممسلط کردہ جنگ میں شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے یمن کے عوامی انقلاب کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم کامیاب نہیں ہوا اور یہ انقلاب آج بھی مستحکم و استوار ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے انفعال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا بلکہ اس نے یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے ہولناک اور سنگین جرائم کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سکریٹری جنرل کے ترجمان کا یمن کے صوبے شبوہ میں سعودی اتحاد کے ہوائی حملے پر تشویش

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے ممالک کی حمایت کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اور سیاسی امور سے انسانی مسائل کا سودا ناقابل قبول ہے۔

مہدی المشاط نے مآرب کے فوجی و جنگی حالات کے بارے میں کہا کہ ہم یمن کو غاصبوں کے قبضے سے آزاد کرائیں گے، چاہے وہ مآرب ہو یا کوئی اور علاقہ ہو اور سعودی حکومت یمنی عوام کے خون میں جتنا زیادہ غرق ہوتی جائے گی اس کے لئے اس سے باہر نکلنا اتنا ہی مشکل ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ یمنی عوام یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کا مقابلہ جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں یمن کی مسلح افواج اور قبائل کی طرف سے سعودی عرب کے اندر دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں میں کم سے کم 20000 یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button