مقبوضہ فلسطین

میرے بیٹے نے گھر کے مکینوں کو بچانے کے لیے ہتھیار ڈال دیے، فلسطینی ایھم کے والد کا بیان

شیعیت نیوز: جلبوع جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے ایک جسے صیہونی حکومت نے دوبارہ گرفتار کیا ہے، فلسطینی قیدی ایھم کے والد نے اپنے اور اپنے بیٹے کے درمیان آخری فون کال کی تفصیلات بتائیں۔

رپورٹ کے مطابق ایھم کممجی کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے انہیں گرفتاری سے چند لمحے پہلے فون کیا اور کہا کہ وہ جس گھر میں ہیں اس کے مکینوں کی حفاظت کی خطر ہتھیار ڈال دیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے ان کے بیٹے کے بارے میں خاندان کو کوئی معلومات فراہم نہیں کیں اور یہ کہ وہ اسلحہ نہ ہونے کے باوجود وہ جنین تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

ایھم کے والد نے گھر کے مالکان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نےان قیدیوں کو تقریبا دو ہفتوں تک اپنے گھر میں رکھا،انھوں نے مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ وہ جیل سے باہر رہے اور دو ہفتوں کے لیے آزاد رہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک دشمن بھارتی وسعودی خفیہ اداروں کا گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا ایک بڑا منصوبہ خاک میں مل گیا

ایھم کے والد کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے کی شادی اوراس کے بچے دیکھنے کے لیے زندہ رہوں گا، صیہونی میڈیا کے مطابق صیہونی خفیہ تنظیم شباق نے اس گھر کی نشاندہی کی جہاں قیدی قیام پذیر تھے اوران کی مدد کرنے والے دو دیگر افراد کوبھی گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو چھ فلسطینی قیدی مقبوضہ شمالی فلسطین میں واقع ہائی سکیورٹی جیل جلبوع میں سرنگ کھود کر جیل سے فرار ہو گئےجس کے بعد صیہونی حکومت نے فورا ہی ان قیدیوں کی تلاش شروع کی اور مبینہ طور پر سرچ آپریشن پر 30 ملین ڈالر سے زائد خرچ کیے۔

یاد رہے کہ چار دیگر زیر قیدیوں محمد العارضہ ، محمود العارضہ ، زکریا زبیدی اور یعقوب القادری کو گزشتہ ہفتے کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button