یمن

یمن، صوبے شبوہ میں جارح سعودی اتحاد کا وحشیانہ حملہ، 7 افراد شہید

شیعیت نیوز: یمن کے جنوبی صوبے شبوہ میں سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے میں 7 افراد شہید ہوئے۔

سعودی امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے جنوبی صوبے شبوہ ایک کار پر حملہ کیا جس میں 7 افراد شہید ہوئے۔

المسیرہ کے مطابق، یہ حملہ سنیچر کے روز صوبے شبوہ کے ’مرخہ شہر‘ کے ’نقی مقوی‘ علاقے میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق یہ عام شہری ایک کار میں تھے کہ سعودی اتحاد کے حملے کا نشانہ بنے۔

صوبے شبوہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پوزیشن اچھی نہیں ہے۔ اس صوبے کے قبائلی سرداروں نے اس سے پہلے سعودی اتحاد کی فورسز کے اس صوبے سے جلد انخلاء کی خبر دی تھی۔

قبائلی سرداروں نے کہا تھا کہ وہ یمنی فورسز کے ساتھ جلد ہی ایک معاہدے پر دستخط کرینگے تاکہ جارح سعودی اتحاد کی فورسز کو نکال باہر کر سکیں۔

اس معاہدے کے تحت، شبوہ کے قبائل سعودی اتحاد کے کرایے کے فوجیوں کو اپنے تسلط والے علاقوں سے نکال دینگے جسکے نتیجے میں مذکورہ علاقے یمنی فورسز اور سعودی اتحاد کے درمیان جنگ کا میدان نہیں بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جنگجوئی

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کے جوانوں نے سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد صوبہ مآرب کے شمالی علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

نیوز ایجنسی الیمنیہ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے شمال مغربی مآرب میں، سعودی اتحاد کے فوجیوں اور القاعدہ کے عناصر کے خلاف حملے تیز کردیئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جانب سے اپنے فوجیوں اور القاعدہ کے عناصر کی حمایت میں شدید فضائی حملوں کے باجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان علاقے میں تیزی سے پیشقدمی کر رہے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کے جوانوں نے وادی نخلا میں اپنے مورچے مضبوط کر لیے ہیں اور دشمن کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے گزشتہ ہفتہ صوبہ مآرب کے دو شہروں کی آزادی کا اعلان کیا تھا۔اس سے چند روز قبل یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کے جوانوں نے رہبہ اور ماہیلہ جیسے شہروں کو بھی سعودی اتحاد اور القاعدہ کے عناصر سے آزاد کرالیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button