اہم ترین خبریںلبنان

اسرائیل کو متنازع علاقے میں تیل و گیس کی تلاش سے روکا جائے ، اقوام متحدہ سے لبنان کا مطالبہ

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں لبنان کی مندوب امل مدللی نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کی سربراہ کے نام خط لکھ کر ، اسرائیل کی جانب سے امریکی کمپنی ہیلی برٹن کے ساتھ ایسے علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کو روکنے کی اپیل کی ہے جو سمندر میں متنازع علاقے میں واقع ہے ۔

لبنان نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تیل کی تلاش کا کام ، سمندر کے اس حصے میں نہیں کیا جائے گا جس پر اسرائیل اور لبنان کے درمیان تنازعہ ہے تاکہ لبنان کے حقوق اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی سے بچا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : برقعہ پوش مفرورمولوی عبد عزیزکو اسلام آباد میں طالبان کا پرچم لہرانا اور پولیس پر کلاشنکوف تاننا مہنگا پڑگیا

لبنان نے اسی طرح یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں بھی متنازعہ علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کے کام پر پابندی عائد کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کے تصادم سے بچا جا سکے ۔

اسرائیل کی جانب سے بحر اوسط میں تیل کے کنوؤں کی تلاش کے لئے اسرائیل اور امریکہ کی ہیلی برٹن کمپنی میں معاہدے کے بعد لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے لبنانی وزير خارجہ کو عالمی سطح پر اس سلسلے میں وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت اور عزاداری مخالف گروہ ہم پر ظلم کےپہاڑ توڑنے والی بنو امیہ و عباس کے عشر و عشیر بھی نہیں ،علامہ احمد اقبال رضوی

میقاتی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گيا ہے کہ اس بارے میں کوئی کوتاہی نہیں اور نہ ہی لبنان کے حقوق کے حصول سے پیچھے ہٹا جائے گا اور اقوام متحدہ کا یہ فرض ہے کہ وہ اسرائیل کو لبنان کے حقوق کی پامالی اور اس کے خلاف مسلسل جارحیت کو روکے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button