اہم ترین خبریںیمن

صوبہ بیضاء میں یمنی فورسز اور انصار اللہ کی پیشرف، الصومعہ پر کنٹرول

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کے خلاف یمنی فورسز کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین کامیابی حاصل کرتے ہوئے صوبہ بیضاء کے الصومعہ ضلع کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

یمنی ذرائع نے بتایا کہ یمنی فورسز نے الصومعہ ضلع کے بڑے حصے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ الصومعہ ضلع یمن کے مستعفی ومفرور صدر حامیوں اور القائدہ کے عناصر کا آخری گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

یمنی فورسز نے اسی سال اگست کے مہینے میں صوبہ بیضاء کے بڑے حصے پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ صوبہ بیضاء دارالحکومت صنعاء سے ٢٦٨ کیلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی یمن کے مختلف علاقوں میں اندھی بمباری جاری ہے جس میں بڑے پیمانے پر رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سعودی اتحاد کا روز کا معمول بن چکی ہے۔

امریکی سعودی اتحاد کے مسلسل فضائی حملوں اور گزشتہ قریب سات برس سے مکمل ناکہ بندی کے باوجود یمنی فورسز نے حٰرت انگیز کامیابیاں حاصل کی ہیں اور انکی پیشقدمی کا سفر بدستور جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کرنے والے پہلے شہید ِ ناموس رسالتؐ سید علی رضا تقوی ؒ کو ہم سے بچھڑے آج 9 برس بیت گئے

دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ وہ یمن میں ایک مکمل یمنی اور مستحکم حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے یمنی کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ یمن میں اس بات کا سیاسی عزم و ارادہ پایا جاتا ہے کہ ایسی حکومت تشکیل دی جائے جو مکمل طور پر یمنی اور آزاد ہو اور اس پر کسی اور ملک کی اجارہ داری نہ ہو۔

مہدی المشاط نے کہا کہ بہت زیادہ مسائل و مشکلات پائی جاتے ہیں جنہیں موجودہ حالات میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ یمن میں سال کا آغاز ہجری قمری سال سے کیا جانا ضروری ہے تاکہ تعلیمی سیشن بھی اسی کے مطابق شروع ہو اور اختتام رمضان پر ہو۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے مختلف قسم کے مسائل و مشکلات اور کم آمدنی کے باوجود کارکنوں کی جانب سے جاری کوششوں اور یمن کی مسلح افواج کی جان نثاری نیز مختلف محاذوں پر کامیابیوں کی قدردانی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button