سینئرشیعہ مذہبی رہنما علی اوسط رضوی کےانتقال پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا اظہار افسوس و تعزیت
اللہ سبحانہ و تعالی کی بارگاہ میں دعا ھے کہ انکی مغفرت فرمائے، انہیں جوار معصومین نصیب کرے ، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں نصیب کرے ۔آمین۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سابق مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید علی اوسط رضوی کی رحلت پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ برادر علی اوسط جو کہ قومی درد رکھنے والے فعال ساتھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید قائد عارف الحسینیؒ کے تنظیمی ساتھی و شیعہ قومیات کی انسائیکلوپیڈیا علی اوسط رضوی خالق حقیقی سے جاملے
انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ قومی خدمات میں گزارا ، شھید قائدعلامہ عارف حسین الحسینیؒ کا ساتھ دیا ، مجلس وحدت مسلمین میں ذمہ داریاں نبھائیں اور پھر ہجرت کو اختیار کیا اور ایک مدت سے جلاوطن تھےاور اب داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے عالم فنا سے عالم بقا کو کوچ کر گئے اور شہر حضرت فاطمہ معصومہ ع ان کا مدفن ٹھہرا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم وہابی وناصبی تنظیموں کی شیعہ مخالف سوشل میڈیا مہم ،بھارتی ایجنسی را کی پشت پناہی پر ریاستی ادارے خاموش
اللہ سبحانہ و تعالی کی بارگاہ میں دعا ھے کہ انکی مغفرت فرمائے، انہیں جوار معصومین نصیب کرے ، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں نصیب کرے ۔آمین۔
یا رب العالمین بحق محمد و آل محمد ع