دنیا

چین کا تائیوان کے تعلق سے امریکہ کو سخت انتباہ

شیعیت نیوز: چین نے امریکہ کو تائیوان کے تعلق سے سخت خبردار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ وہ تائیوان کے ساتھ باضابطہ طور پر کوئی لین دین نہ کرے جس میں اس علاقے کے نام کو بدلنے کا معاملہ بھی شامل ہے۔

چینی ریڈیو کے مطابق، اس بات کے مد نظر کہ تائیوان کی امریکہ میں اپنی نمایندگی کا نام بدلنے کی درخواست پر امریکی حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

چینی وزارات خارجہ کے ترجمان جاؤ لی جیان نے 13 ستمبر کو اس معاملے پر کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ تعلقات میں تائیوان کے مسئلہ کو سب سے اہم مسئلہ نیز سیاسی روابط کی بنیاد مانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن نے چینی صدر سے 10 ستمبر کو ہوئی گفتگو میں اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ متحدہ چین کے تعلق سے اپنی پالیسی نہیں بدلیں گے۔

جاؤ لو جیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین نے اپنے سخت مؤقف سے امریکہ کو مطلع کیا ہے، کہا: امریکہ متحدہ چین کے اصول اور چین و امریکہ کے درمیان تین مشترکہ بیان پر پابند رہتے ہوئے، تائیوان کا نام اپنے یہاں بدلنے سمیت اسکے ساتھ کسی بھی رسمی لین دین سے بچے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ تائیوان کے علیحدگی پسند عناصر کو غلط سگنل نہ دے اور بیجنگ-واشنگٹن روابط، تایوان میں امن و امان کی صورت حال کو نقصان پہونچانے سے بچنے کے علاوہ تائیوان کے مسئلہ پر بہت محتاطانہ رویہ اختیار کرے۔

یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے پر چمچوں کی بارش

دوسری جانب روس نے ایران اور چار جمع ایک کے مابین جوہری موضوعات پر ہونے والے ویانا مذاکرات کے جلد سےجلد دوبارہ آغاز کا مطالبہ کیا ہے۔

ویانا میں روس کے نمائندے نے جوہری معاہدے جے سی پی او اے کو پٹری پر لانے کے لئے ویانا مذاکرات جلد سے جلد دوبارہ شروع ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

میخائیل اولیانوف نے اپنے ٹویٹ میں یوروپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ انرک مورا کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ یوروپی یونین کا ماسکو کا ہم خیال ہونا خوش آئند بات ہے۔

اولیانوف نے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائرکٹر جنرل رافائل گروسی کے تہران دورے کا بھی خیرمقدم کیا۔

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی سنیچر کے روز تہران آئے اور اتوار کو انہوں نے ایران کے ادارۂ جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی سے گفتگو کی، جس میں طرفین میں تکنیکی تعاون بڑھانے پر مفاہمت ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button