اہم ترین خبریںپاکستان

ڈی پی او جھنگ کوملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں کو امن کا ایوارڈ دینا مہنگاپڑگیا

یاد رہے کہ محرم الحرام کے دوران قیام امن میں کردار ادا کرنیوالے علماء کو ڈی پی او نے ایوارڈز سے نوازا تھا اور یہ ایوارڈز کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں کو بھی دیئے گئے تھے

شیعیت نیوز: ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کیساتھ تعلقات اور کالعدم جماعت کے رہنماؤں کو ایوارڈ دینا ڈی پی او جھنگ کو مہنگا پڑ گیا۔ پنجاب حکومت نے ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سرفراز ورک کا تبادلہ اسلام آباد پولیس میں کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت آج سرفراز ورک کے تبادلے کا این او سی جاری کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران ہرمشکل حالات میں بدستور پاکستان کیساتھ کھڑا رہا،صدر پاکستان عارف علوی

یاد رہے کہ محرم الحرام کے دوران قیام امن میں کردار ادا کرنیوالے علماء کو ڈی پی او نے ایوارڈز سے نوازا تھا اور یہ ایوارڈز کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں کو بھی دیئے گئے تھے، جس پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی جا رہی تھی۔

پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر جاری تنقید کے سبب ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک کا تبادلہ جھنگ سے اسلام آباد کرنے کا فیصلہ کرلیاہے، واضح رہے کہ فقط ایک ڈی پی او جھنگ ہی نہیں بلکہ پنجاب پولیس میں کالعدم تنظیموں کے سہولت کار اور حامی افسران کی ایک فوج ظفر موج موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button