اہم ترین خبریںلبنان

ایرانی ایندھن کے بارے میں امریکی اندازے غلط ثابت، ایران کا شکریہ ادا کیا جانا چاہیے، حزب اللہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں نئی کابینہ کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے لبنان کو ایندھن فراہم کرنے اور کشتیاں ارسال کرنے کے بارے میں امریکہ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوگئے۔

سید حسن نصر اللہ نے دوشنبہ کی شب اپنی تقریر میں کہا کہ حزب اللہ ، لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کرتا ہے اور ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس کام میں مدد کی ہے ۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے عراق کے مرجع مرحوم آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے انتقال کی مناسبت سے مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ اور مقلدین کو تعزيت اور تسلیت پیش کی۔

سید حسن نصر اللہ نے اسی طرح اپنی تقریر میں عبوری حکومت کے صبر و تحمل ، حب الوطنی اور ذمہ داری قبول کرنے کی ہمت کی تعریف کی ۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کی موجودہ حکومت کی ترجیحات ملک کو بحران سے نکالنا ، اصلاحات کے عمل کو باقی رکھنا اور عوام کی معیشت میں بہتری ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : بن سلمان کی ایما پر سعودی عرب میں سرکاری عہدیداروں کی برطرفی کا سلسلہ جاری

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ایرانی تیل بردار جہازوں کے بارے میں بھی کہا کہ ہمارے سامنے دو راستے تھے ایک یہ کہ بحری جہاز کا ایندھن سیدھے لبنان لایا جائے اور دوسرا راستہ یہ تھا کہ اسے شام پہنچایا جائے تاہم کچھ فریقوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تیل بردار بحری جہاز شام جائیں ۔

سید حسن نصر اللہ نے بتایا کہ شام نے بانیاس بندر گاہ میں بحری جہازوں کے لئے سہولت فراہم کی جہاں سے تیل لبنان کی سرحد تک پہنچایا گیا اور پورے راستے میں آئل ٹینکروں کا تحفظ بھی شامی حکومت نے کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اتوار کے روز شام کی بانیاس بندرگاہ پہنچے اور آج انہیں خالی کر لیا گيا اور پہلے بحری جہاز کا تیل اسی ہفتے جمعرات کو لبنان کے البقاع میں پہنچ جائے گا جہاں بعلبک کے پہلے سے طے شدہ مقامات پر یہ تیل رکھا جائے گا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ان لوگوں کے پروپگنڈے بھی ختم ہو گئے ہيں جو یہ کہہ رہے تھے کہ ایران سے لبنان کے لئے ایندھن کی ترسیل ، تشہیراتی پروپگنڈہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل بے حد مشکل میں پڑ گیا ہے اور طاقت کی علامت یہی ہے کہ اس نے پہلے بحری جہاز کو لبنان تک پہنچنے دیا ۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے ایرانی تیل بردار جہاز میں ہیوی فیول آئل ہے اور دوسری بحری جہاز بھی جلد ہی لبنان پہنچے گا جبکہ تیسرے تیل بردار جہاز میں پیٹرول ہوگا اور اس کی روانگی کی تیاری بھی مکمل ہو چکی ہے ۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ یہ تیل پورے لبنان کے لئے ہے اور لبنان میں اس کی تقسیم کے لئے خاص نظام بنایا گیا ہے ۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خاص طور پر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای اور ایران کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button