اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کے زائرین امام حسینؑ کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی

شیعیت نیوز: پاکستان ایئرلائن (PIA ) نے اربعین امام حسین ؑ کے موقع پر مقامات مقدسہ کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اربعین حسینی کے موقع پر نجف، بغداد، دمشق کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان کیا ‏ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پاکستان ، فخر ملت جعفریہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو قوم سے بچھڑے 73 برس بیت گئے

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔ ‏کراچی سے 8 پروازیں نجف، 3 پروازیں دمشق اور ایک پرواز بغداد روانہ ہوگی، جبکہ لاہور سے 3 پروازیں نجف، ‏ایک پرواز بغداد اور ایک پرواز دمشق روانہ ہوگی۔

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق اسلام آباد سے ایک پرواز نجف روانہ ہوگی، پروازوں کا آغاز 17 ستمبر سے 24 ستمبر تک جاری ‏رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button