اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کا جیل سے فرار ہونے والے دو فلسطینی قیدیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

شیعیت نیوز: صیہونی فوج اور پولیس نے تقریبا ایک ہفتے کی تلاش کے دوران جیل سے فرار ہونے والے چھ میں سے دو فلسطینی قیدیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے دعوی کیا کہ جمعہ کو فوج نے سرچ آپریشن کے دوران جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینیوں میں سے دو کو الناصرہ شہر سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے قیدیوں کی شناخت محمود عبداللہ عارضہ اور یعقوب محمود قادری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی ہرزہ سرائی پر، ایران کی وزارت خارجہ کا دو ٹوک جواب

فلسطینی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک فتح  نے اسرائیلی حکومت کو دو فلسطینی قیدیوں عارضہ اور قادری کی زندگی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ انہیں کوئی نقصان پہنچا تو صیہونی ریاست اس کی ذمہ دار ہوگی۔

ایک بیان میں تحریک فتح نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جیلوں کے اندر قیدیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان پرڈھائے جانےوالےمظالم بند کرانے کے لیے اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں : عباس ٹاؤن کراچی سبیل حملہ کیس، گرفتار شیعہ عزاداروں کےحوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

فلسطینی انفارمیشن سینٹرکے مطابق دو مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے بعد غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر راکٹ بھی داغے گئے ہیں۔ جمعہ کی شام کو جنوبی اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم  نے غزہ پٹی سے داغے گئے ایک راکٹ کو روک لیا۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی سب سے محفوظ سمجھی جانے والی ’جلبوع‘ جیل سے 6 فلسطینی قیدی سرنگ کھود کر آزاد ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ان کی اس کامیابی سے جہاں فلسطینی خوشی تھے وہیں صیہونی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button