اہم ترین خبریںعراق

حشد الشعبی کا شمالی علاقے الترمیہ میں داعش کے 4 انڈر گراونڈ اسلحہ ڈپو دریافت

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے بغداد کے شمالی علاقے الترمیہ میں داعش کے اسلحوں کے چار گودام کا پتہ لگا کر انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

جیسے جیسے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی تاريخ قریب آتی جا رہی ہے، ویسے ویسے عراق میں داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

عراقی قومی سلامتی تنظیم نے کل اعلان کیا ہے کہ اربعین کے ایام قریب آرہے ہیں، جس میں لاکھوں لوگ سید الشہداء (ع) کے مزار کی زیارت پر حاضر ہوتے ہیں، اس حوالے سے عراق می تمام مسلح فورسز کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

بغداد کے شمالی علاقے الترمیہ کو داعش کے عناصر سے پاک کرنے کی کارروائی کے دوران رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش کے اسلحوں کے چار گودام کا پتہ لگا کر انہیں اپنی تحویل میں لے ليا۔

اس سرچ آپریشن میں بم ڈسپوزل یونٹ بھی الحشد الشعبی کے ساتھ موجود تھا، جس نے داعش دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے زیر زمین ڈپوز کو دریافت کرنے میں مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں : عرب لیگ ایران پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اسرائیل کے خلاف مؤثر اقدامات انجام دے

یہ چار گودام الترمیہ کے دیہات کے ارد گرد دریافت ہوئے ہیں۔ الترمیہ کے علاقے میں کلیئرنگ مشن 14 اگست سے جاری ہے، تاکہ داعش دہشت گرد گروہ کی باقیات کا صفایا کیا جاسکے۔

عین العراق ویب سائٹ کے مطابق، حشد الشعبی کی بارہویں بریگیڈ نے بم کو ناکارہ بنانے والی یونٹ کے تعاون سے بغداد میں جاری آپریشن کے پچیسویں دن الترمیہ علاقے میں اسلحوں کے ان گوداموں کا پتہ لگایا۔ یہ گودام زیر زمین بنائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے داعش کے دہشت گردوں نے صوبے کرکوک میں عراقی پولیس پر حملہ کیا تھا جس میں 13 پلیس اہلکار مارے گئے تھے۔

الترمیہ کو داعش کے عناصر سے پاک کرنے کے لئے 14 اگست کو آپریشن شروع ہوا تھا۔

عراق کے نیشنل سکیورٹی کے ادارے نے کہا ہے کہ سید الشہداء کے چہلم کے مدنظر سکورٹی فورسز اربعین سے ایک ہفتے پہلے خصوصی سکیورٹی انتظامات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button