اہم ترین خبریںپاکستان

جبری لاپتہ پاکستان کی معروف علمی ومذہبی شخصیت اور نامور اسکالر علامہ سید مظہر حسین کاظمی بازیاب

واضح رہے کہ علامہ سید مظہر حسین کاظمی ان دنوں دینی علوم کے حصول و ترویج کے سلسلے میں ایران کے شہر قم میں مقیم ہیں چند ماہ قبل اپنے چھوٹے بھائی علامہ سید اظہر حسین کاظمی کے انتقال کے بعد پاکستان تشریف لائے تھے اور واپس ایران جاتے ہوئےراستے سے لاپتہ کردیئے گئے تھے۔

شیعیت نیوز: سابق پرنسپل جامعہ بعثت ، شعبہ تعلیم و تربیت سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف علمی ومذہبی شخصیت اورنامور اسکالر علامہ سید مظہر حسین کاظمی صاحب آف رجوعہ سادات 2 ماہ سے زائد کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوگئے ہیں، وہ گذشتہ شب اپنے ایک شاگرد سید حیدر عباس کے ہمراہ باحفاظت بازیاب ہوکر اپنے ایک پہنچ گئے ہیں۔ دونوں کو تقریباًڈھائی ماہ قبل ایران جاتے ہوئے تفتان بارڈر سے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ سید مظہر حسین کاظمی جنہیں 29 جون 2021 کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا تھا الحمد اللہ گذشتہ شب بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، جس کی ان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اتحاد امت کیلئے کوشاں علماءکےخلاف مقدمات کسے خوش کرنےکیلئے بنائے جارہے ہیں؟علامہ حسن ظفرنقوی کا سوال

واضح رہے کہ علامہ سید مظہر حسین کاظمی جامعہ بعثت کے بانی اور مہتمم رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں دسیوں تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی۔وہ کاروان امت جیسے مقدس مشن کے سربراہ ہیں۔

وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بانی اراکین اور شوری عالی کے ممبر رہے ہیں۔ وہ سالہا سال امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی نظارت میں بھی رہے ہیں۔ ان کے علمی اور مذھبی موضوعات پر خطابات ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کو راہ ولایت کے قریب لاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو فون کالزپر دھمکیاں، گستاخانہ میسجز، ایف آئی آردرج، کون بندہ ہے؟جان کر حیران رہ جائیں

واضح رہے کہ علامہ سید مظہر حسین کاظمی ان دنوں دینی علوم کے حصول و ترویج کے سلسلے میں ایران کے شہر قم میں مقیم ہیں چند ماہ قبل اپنے چھوٹے بھائی علامہ سید اظہر حسین کاظمی کے انتقال کے بعد پاکستان تشریف لائے تھے اور واپس ایران جاتے ہوئےراستے سے لاپتہ کردیئے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button