اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہو گئی

شیعیت نیوز: اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوج داخل کر دی۔ دوسری طرف فلسطینی قیدیوں نے ایک اور صیہونی جیل میں آگ لگا دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی بٹالینز مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہوئیں۔ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بھی فضائی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی جیل سے فرار افراد کو پکڑنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب عبری ذرائع کے مطابق فلسطینی قیدیوں نے ایک اور صیہونی جیل میں آگ لگا دی۔

شہاب نیوز کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کی جانب سے نقب کے صحرائی علاقے میں واقع ’کتسیعوت‘ جیل میں آگ لگا دئے جانے کے بعد، رامون جیل کے فلسطینیوں نے بھی صیہونی ظلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس جیل کی دو سیل میں آگ لگادی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور برطانیہ غیر جانبدار رہیں، یمنی وزیر خارجہ ہشام شرف

اس اقدام کے بعد، صیہونی شعبہ انٹیلی جنس شاباک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ دوسرے جیلیوں میں اسی طرح کے واقعات سے نمٹنے کی تیاری کر رہی ہے کیونکہ اس بات کا زیادہ احتمال ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی دوسری جیلوں میں بھی فلسطینی اسی طرح کا اقدام کر سکتے ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن نے اس بارے میں بتایا کہ مقبوضہ فلسطین کی سبھی جیلوں میں قیدیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انہیں منتقل و متفرق کئے جانے کی کسی بھی ہدایت پر عمل نہیں کرینگے اور ہرحال میں صیہونی پولیس کے اقدامات کے خلاف ڈٹ جائینگے۔

اس سے پہلے فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے قیدیوں نے انتباہ دیا تھا کہ اگر جیل کے عہدیداروں نے انہیں کہیں اور منتقل کیا تو وہ جیل کی کوٹھریوں میں آگ لگا دینگے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز 6 فلسطینی قیدیوں کی مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں واقع ’جلبوع‘ جیل سے سرنگ بناکر نکلنے میں کامیابی کے بعد سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی سیکیورٹی فورسز کا وحشیانہ رویہ عروج کو پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button