اہم ترین خبریںیمن

یمنی فورسز کا سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے حملہ

شیعیت نیوز: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کا سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نےکو یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی سعودی عرب کے داخلی علاقوں میں کاروائیوں پر بریفنگ دی۔

المسیرہ نیٹ ورک کے مطابق ، بریگیڈئیر جنرل سریع نے اس آپریشن کو ’’ساتواں بیلنس آپریشن‘‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ آپریشن سعودی اتحاد کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے فریم ورک میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی اہم تنصیبات اور فوجی اڈوں کو صمد 3 ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمن فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس آپریشن میں آرامکو سے وابستہ تنصیبات کو مشرقی سعودی عرب کے الدمام کے علاقے راس التنورہ میں آٹھ صمد 3 یو اے وی اور ایک ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فضائیہ جدید ترین ہیلی کاپٹر بیڑے کی مالک ہے، ایئر مارشل یوسف قربانی

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ آپریشن میں جدہ ، جازان اور نجران میں آرامکو کی انسٹالمنٹس کو ’’بدر‘‘ قسم کے پانچ بیلسٹک میزائل اور دو صمد 3 یو اے وی سے نشانہ بنایا گیا۔

آخر میں انہوں نے سعودی عرب کو یمن اور اس کی مجاہد قوم کے خلاف جارحیت جاری رکھنے کے بارے میں خبردار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔

بریگیڈئیر جنرل سریع نے کہا کہ ہم اپنے ملک اور یمن کی عظیم قوم کے دفاع میں مزید منفرد انداز میں کارروائیاں کرنے کے اپنے جائز حق کا استعمال کرتے رہیں گے اور جب تک جارحیت بند نہ ہو جائے اور محاصرہ ختم نہ ہو جائے یہ آپریشن جاری رہے گا۔ خدا کی مدد سے یمنی مسلح افواج جمہوریہ یمن کی زمین اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے حصول تک اپنی جہادی جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button