200خواتین عزاداروں پر FIR درج کرنے کے باوجودپنجاب کی یزیدی پولیس روزانہ مومنین پر ظلم کے پہاڑ توڑنے میں مصروف
علاقہ مومنین نے کہا ہے کہ آج 4 ستمبر بروز ہفتہ ہائی کورٹ میں اس مقدمے میں نامزد عزاداران حسینیؑ کی پیشی ہے، تمام مومنین سے دعا کی التماس ہے

شیعیت نیوز: ضلع جہلم تحصیل پنڈدادان خان کے گاؤں سیدانوالہ سادات میں نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں جلوس عزا نکالنےپر ابن زیاد کی پیروکار یزیدی پنجاب پولیس نے ظلم وستم کی انتہا کردی ہے ۔ 200 سادات خواتین سمیت مرد عزاداروں پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمات کا اندراج،چادر وچار دیواری کے تقدس کی پامالی جاری، گھروں میں گھس کر خواتین کو حراساں کرنا معمول بن گیا، آئے روز پولیس کی علاقے میں فائرنگ ، مومنین میں شدید خوف وحراس، پنجاب حکومت ستو پی کے سورہی ہے اور عثمان بزدار کی ناک کے نیچے قانون کی پامالی جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے گاؤں سیدانوالہ سادات میں 8 محرم الحرام کوروائتی جلوس عزا برآمد کرنے کے جرم میں پنجاب کی یزید ی پولیس نے بانی مجلس اور دیگر عزاداروں سمیت 200 سے زائد سادات خواتین پر 7اے ٹی اےکی دفعات پر مشتمل انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آذانوں میں علی ؑ ولی اللہ کو دہشت گردی قراردینے والے ملعون زاہد سعید ایڈوکیٹ کیلئے سخت سزا کا مطالبہ زور پکڑ گیا
18روز گذر جانے کے باوجود متعصب اور شیعہ دشمن پولیس اہلکاروں نے عزاداران حسینیؑ پر زمین تنگ کردی ہے۔ علاقہ مومنین کے مطابق پولیس کی بھاری نفری آئے روز علاقے کا محاصرہ کرکے ہوائی فائرنگ کرکے مومنین کو حراساں کرتی ہے، مومنین کے گھروں کی حرمت کو پامال کیا جاتا ہے، دروازے توڑ کر گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو حراساں کرنا معلوم بن چکا ہے۔ لیکن افسوس کسی وزیر یا ریاستی ادارے کو یہ ظلم وبربریت دکھائی نہیں دے رہی ۔
علاقہ مومنین نے کہا ہے کہ آج 4 ستمبر بروز ہفتہ ہائی کورٹ میں اس مقدمے میں نامزد عزاداران حسینیؑ کی پیشی ہے، تمام مومنین سے دعا کی التماس ہے،سیدانوالہ سادات کے مومنین انشاءاللہ کل شام کواپنے اگلے لائحہ عمل کااعلان کریں گے،سیدانوالہ سادات کے مومنین نے ملک بھرمیں بسنے والے تمام مومن عزاداروں سے اپیل کی ہی کہ ہماری سپورٹ کیلئے تیار رہیں، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ملک بھر کے مومنین کو کال دیں گے، دور درازسے آنے والے مومنین کے لیے ہر قسم کا انتظام بسوں کا کرایہ سب ہم دیں گے،خدا را ہماری آواز بنیں ہم یہ مشنقیامت تک جاری رکھیں گے۔