سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ علامہ جواد نقوی کےحوالے سے اہم خبر سامنے آگئی
کونسل کے بیس میں سے آٹھ ارکان مئی میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے جن کا تقرر ہونا باقی ہے

شیعیت نیوز: رویئے میں تبدیلی کا نتیجہ ،سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور پرنسپل جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور علامہ سید جواد نقوی کے حوالےسے اہم خبر کا انکشاف ہوا ہے ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ عروہ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن بننے کا امکان ہے، کونسل کے بیس میں سے آٹھ ارکان مئی میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے جن کا تقرر ہونا باقی ہے، کونسل کیلئے کے آٹھ ارگان کیلئے ملک بھر پچاس نام تجویز کیے گئے ہیں جن میں علامہ سید جواد نقوی کا نام بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس اربعین پر ایشیاء کا ریکارڈ ٹوڑیں گے، علامہ شہنشاہ نقوی کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیعہ علما ئےکرام میں علامہ افضل حیدری، علامہ سید جواد نقوی اور علامہ افتخار نقوی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ کونسل کے ارکان کی تعداد بیس ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تینوں شیعہ ناموں میں علامہ جواد نقوی کا اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن بننے کے امکانات روشن ہیں۔
علامہ جواد نقوی جو پہلے تند رو اور سخت گیر تصور کیئے جاتے تھے آج کل ان کا رویہ حکومت اور ریاست کے بارے میں انتہائی محتاط اور مختلف پایا جاتا ہےوہ اب پہلے کی طرح جمہوریت کو طاغوت قرار نہیں دے رہے ہیں اور حکومت کی دعوت پر مختلف تقاریب اور اجتماعات میں بھی پابندی سے شریک ہورہے ہیں۔