اہم ترین خبریںیمن

یمنی مشرقی شہر مآرب یمنی فورسز کے ہاتھوں فتح کی دہلیز پر

شیعیت نیوز: مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمن کے مشرقی شہر مآرب میں جارح فورسز کےخلاف لڑائی میں اس ہفتے کے دوران خاصی تیزی دیکھی گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے شہر کے شمالی و مشرقی محاذوں پر گھمسان کی لڑائی جاری ہے جس میں دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کا وسیع استعمال کیا جا رہا ہے درحالیکہ جارح سعودی فوجی اتحاد کو ہوائی برتری بھی حاصل ہے۔

اس حوالے سے یمنی اخبار ’’وکلۃ الصحافۃ الیمنیۃ‘‘ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے جارح دشمن کو مشرقی شہر مآرب کے اندر تک عقب نشینی کرنے پر مجبور کر دیا ہے جس کے بعد وہ شہر میں موجود حکومتی مراکز کے انتہائی قریب پہنچ گئی ہیں اور اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے انصاراللہ فورسز کے کنٹرول میں آ جانے تک کچھ زیادہ فاصلہ باقی نہیں بچا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے 20 سالہ افغان جنگ میں ’’صفر‘‘ کامیابی حاصل کی، ولادیمیر پوٹن

یمنی اخبار کے مطابق باوجود اس کے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کو اس علاقے میں مکمل طور پر ہوائی برتری حاصل ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ اب تک نخلاء، ذات الراء اور الطلعہ الحمراء سمیت بہت سے مقامات پر اندھا دھند بمباری میں مصروف ہے؛ تاہم یمنی فورسز مشرق میں واقع ذات الراء نامی پہاڑی سے پیشقدمی کرتے ہوئے الدحلہ نامی علاقے تک پہنچ گئی ہیں جس کے بعد جاری لڑائی کا رخ قریب ہی واقع حکومتی اداروں کی جانب مڑ گیا ہے۔

یمنی اخبار نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر قبائلی ذرائع سے نقل کیا ہے کہ اس دوران عالمی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ، ذات الراء اور المقھوی نامی پہاڑیوں پر موجود اپنی تمام چوکیوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے جس کے بعد وہ الطلعہ الحمراء اور الوایت نامی علاقوں کی جانب سے پڑنے والے انصاراللہ فورسز کے شدید دباؤ کے باعث شہر میں واقع حکومتی مراکز کی جانب عقب نشینی کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button