اہم ترین خبریںپاکستان

سی ٹی ڈی کا آپریشن ، مستونگ میں سعودی فنڈڈ داعش کے 11 خطرناک دہشت گردواصل جہنم

واضح رہے کہ چند روز قبل کوہار ڈیم لورا لائی کے علاقے میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا تھا، مقابلے میں7 دہشت گرد مارے گئے تھے

شیعیت نیوز: کوئٹہ کے خطرناک اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھے جانے والےعلاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ملک دشمن سعودی فنڈڈ عالمی دہشت گرد گروہ داعش کے 11 دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے مستونگ میں کارروائی کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجے میں گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: خاندان رسالتؐ کی فضیلت بیان کرنا بھی عمران خان کے نئےپاکستان میں جرم ، اہل سنت عاشق رسولؐ پر ایف آئی آر درج

ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، ان کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کوہار ڈیم لورا لائی کے علاقے میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا تھا، مقابلے میں7 دہشت گرد مارے گئے تھے، ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی /سپاہ صحابہ سے تھا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button