اہم ترین خبریںمشرق وسطی

امریکی فوجیوں نے 300 شامی باشندوں کو گرفتار کر لیا

شیعیت نیوز: داعش کے خلاف کارروائی کرنے پر امریکہ نے 300 شامی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری طرف شام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 19 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔

امریکہ اور ترکی کی ملک میں غیر قانونی فوجی موجودگی اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف شام کے صوبے دیرالزور سے تعلق رکھنے والے ’’الشعیطات‘‘ قبائل نے زبردست احتجاجی کیا ۔ مظاہرین نے شام کی قانونی حکومت کی حمایت کا ایک بار پھر اعلان کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام میں امریکہ مخالف مظاہرے داعش کے خلاف کارروائی کرنے پر امریکی فوجیوں کی جانب سے 300 قبائل کو گرفتار کئے جانے کے بعد شروع ہوئے۔ مظاہرین نے گرفتار ہونے والے شامی باشندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل بھی امریکہ اور ترکی کی شام میں غیر قانونی فوجی موجودگی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے شام کا تیل چرانے اور ذرعی محصولات پر قبضہ جمانے سے متعلق امریکی دہشت گردوں اور کرد ملیشیاء کے کردار اور اقدامات کی مذمت کی اور شام سے امریکہ اور ترکی کے فوجیوں کے فوری انخلا کا پر زور مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سیکڑوں ارب ڈالر خرچ کر کے بھی امریکہ کو افغانستان میں کچھ نہ ملا، امریکی تھنک ٹینک

دوسری جانب شام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 19 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے درعا کے مختلف چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے میں شام کے 4 فوجی جاں بحق اور 15 دیگر زخمی ہوئے۔

دہشت گردوں نے اتوار کے روز بھی درعا البلد کے علاقے میں فوج کے ایک چیک پوسٹ پر راکٹ سے حملہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ دہشت گردوں کی حمایت و مدد کے ساتھ ہی کرد ڈیموکریٹک فورس کے تعاون سے شام کے ذخائر کی لوٹ مار بھی کر رہا ہے۔

حکومت شام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ اور اس سے وابستہ عناصر کا مقصد شام کا تیل لوٹنا اور داعش کے عناصر کی مدد کرنا ہے تاہم ان کی غیرقانونی موجودگی ختم کردی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button