اہم ترین خبریںلبنان

ایرانی تیل کے حامل بحری بیڑے نہر سوئز کے قریب پہنچ گئے

شیعیت نیوز: لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کی درخواست پر ایران کی جانب سے بیروت کے لئے ارسال کردہ ایندھن کے حامل ایرانی بحری بیڑے اکثر مسافت طے کر کے نہر سویز کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

لبنانی چینل ایل بی سی کے مطابق سربراہ حزب اللہ سید حسن نصراللہ کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے مطابق بیروت کو ارسال کئے جانے والے ایرانی تیل کے حامل بحری بیڑے اس وقت نہر سویز میں داخل ہو رہے ہیں جس کے بعد وہ عنقریب ہی لبنانی سمندری حدود میں پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 30 اگست جبری گمشدگان کا عالمی دن ، درجنوں شیعہ عزادار لاپتہ،سردار تنویر بلوچ کی گمشدگی کو150 روز مکمل

رپورٹ کے مطابق کہا یہ جا رہا ہے کہ ان بحری بیڑوں کا مقصد شام کی بندرگاہ ’’بانیاس‘‘ ہے جبکہ یہ بھی بعید نہیں کہ ان کا حقیقی مقصد بیروت ہی ہو۔

لبنانی چینل نے بتایا کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی جانب سے ذکر شدہ ایرانی تیل بردار تیسرا بحری بیڑہ 5 تا 10 ستمبر کے درمیان اپنا سفر شروع کرے گا۔

اس سے قبل حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان کے لئے ایندھن کے حامل ایرانی بحری جہاز روانہ ہونے کی خبر دیتے ہوئے ایندھن کے حامل ان بحری جہازوں کو ممکنہ طور پر کسی بھی طرح کی جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کی بابت سخت خبردار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی تقدیر کا فیصلہ کرلیا، آئندہ چند روز میں اہم اعلان متوقع

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران لبنان میں ایندھن کا بحران کافی شدت اختیار کر گیا ہے یہاں تک کہ بعض اسپتالوں، کمپنیوں اور نانبائیوں نیز مختلف دیگر خدماتی اداروں کی سرگرمیاں کم یا پھر معطل ہو گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button