اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سربراہ پاکستان نیوی ایڈمرل امجد خان نیازی کا دورہ ایران، حرم امام رضا ؑ پر حاضری ، اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقات

ملاقات میں دونوں ممالک کے بحریہ کے سربراہوں نے باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

شیعیت نیوز: پاکستان کی بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس وقت ایران کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے حرم باب الحوائج مولا امام رضا علیہ السلام میں حاضری دی اس موقع پر انکی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں ، دونوں نے بارگاہ امام علی ابن موسیٰ الرضا ؑ میں دعا بھی مانگی۔

پاکستانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دورۂ ایران میں ایرانی ہم منصب ایڈمیرل شہرام ایرانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، سمندری شعبے اور بحر ہند میں امن و سلامتی سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے بحریہ کے سربراہوں نے باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بدین پولیس کی بڑی کارروائی، جلوس عاشورہ پر حملہ کی کوشش کرنے والےلشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گردگرفتار

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈمیرل امجد خان نیازی نے سمندری سلامتی کے تحفظ ، سمندری قزاقوں کا مقابلہ کرنے اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی گشت کیلئے ایرانی بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

پاکستانی بحریہ کے مطابق نیول چیف کا حالیہ دورہ ایران ، ایرانی بحریہ سے تعاون بڑھانے کے راستے میں ایک اہم قدم تھا۔

ایرانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاکستانی بحریہ کے کمانڈر نے ایڈمرل شہرام ایرانی سے ملاقات میں ایرانی بحریہ کو بین الاقوامی امن بحری مشقوں میں شرکت کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button