سعودی جنرل اتھارٹی نے عمرہ زائرین کے لئے ویکیسین ایس او پیز پر مبنی ٹریول ایڈوائزری جاری
شیعیت نیوز: سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا۔
سعودی جنرل اتھارٹی کے ہدایت نامہ کے مطابق ویکیسین کی مکمل ڈوز کی تصدیق کے لئے سرکاری سرٹیفکیٹ کی موجودگی بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔
سرٹیفکیٹ سعودیہ کے لئے منظور شدہ کسی ایک ویکسین کی مکمل ڈوز پر مبنی ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
منظور شدہ ویکسین میں ایسٹرازینیکا، فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔ منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر عمرہ زائرین کو پرواز میں سوار نہ کیا جائے۔
ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفکیٹ سعودی ایئر پورٹس پر متعلقہ حکام کو پیش کرنا ہو گا۔
مسافر کی روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی کورونا نیگیٹو پی سی آر رپورٹ ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : بانی انقلاب امام خمینی(رح) کے راستے کو جاری رکھنے پر صدر سید ابراہیم رئیسی کی تاکید
دوسری جانب ایک سینئر امریکی سینیٹر نے سعودی حکام کے خلاف سخت سلوک کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ان کے کہنا ہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکی مفادات کے خلاف چل رہا ہے۔
ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مورفی نے ایک پریس بیان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو نشانہ بناتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو تبدیل کرنا چاہیے تاکہ ہم ان کے غلط رویے کی حمایت نہ کریں۔
امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ایک رکن ، مورفی نے سعودی حکام سے نمٹنے میں ایک سخت لکیر کھینچنے کی ضرورت پر زور دیا، تاہم حقائق ثابت کرتے ہیں کہ امریکہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی لابی کو تباہ کن شکست کے بدلے فنڈ کیا گیا تھا اور امریکہ بن سلمان اور ان کا شکار ہونے والوں کے درمیان میدان جنگ بن گیا جو ان پر مقدمہ کرنے میں کامیاب ہوگئے نیز ان پر قتل اور جاسوسی کا الزام عائد ہوا۔
اگرچہ سعودی ولی عہد نے اپنی تصویر کو خوبصورت بنانے کے لیے لاکھوں ڈالر پبلک ایڈورٹائزنگ کمپنیوں اور لابیوں پر خرچ کیے ، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہےجس سے یہ ثابت ہوا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو نہ رکنے والی رقم اور نہ ختم ہونے والی ناکامی کی تاریخ واشنگٹن سے حاصل ہونے والے نتائج ہیں۔