عمران خان کی قائم کردہ ریاست مدینہ میں ذکر نواسہ رسول ؐ سنگین جرم بن گیا، چوک پرآدھا گھنٹہ ماتم داری پر مقدمہ درج
پنجاب کی یزیدی حکومت عزاداری امام حسینؑ کے خلاف کمر کس کر میدان میں اتر آئی ہے ، ایک کے بعد ایک نئی ایف آئی آر کسی نا کسی ضلع سے سامنے آرہی ہے

شیعیت نیوز: خانیوال کی متعصب پولیس نےشیعہ دشمنی میں ریکارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا،عمران خان کی قائم کردہ ریاست مدینہ میں ذکر نواسہ رسول ؐ سنگین جرم بن گیا،8 محرم الحرام کے روائتی جلوس عزا میں چوک پر شہدائے کربلاؑ کی یاد میں آدھا گھنٹہ ماتم داری کرنے کے جرم میں میں ریاستی مدعیت میںبانی مجلس کے خلاف مقدمہ درج ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی یزیدی حکومت عزاداری امام حسینؑ کے خلاف کمر کس کر میدان میں اتر آئی ہے ، ایک کے بعد ایک نئی ایف آئی آر کسی نا کسی ضلع سے سامنے آرہی ہے ، خانیوال کے نواحی علاقے عبد الحکیم میں 8 محرم الحرام کو ہونے کی والی روائتی مردانی مجلس عزاو جلوس کےخلاف بھی ایک ہفتے بعد مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو، شیعہ قوم کا جرگہ، شہر کا امن تباہ کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد عمران معاویہ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
سرکاری مدعیت میں درج اس ایف آئی آر میں بانی مجلس نذر عباس پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 عائد کی گئی ہے، پولیس نے موقف اختیار کیا ہےکہ بانی مجلس نے اپنے گھرمیں مجلس کےاختتام پر 50سے 60 نامعلوم افراد کے ساتھ جلوس نکالا اور کوآپریٹیو بینک چوک پر آدھا گھنٹہ ماتم داری کی جس سے دیگر مسالک کےلوگوں کو ٹھیس پہنچی ۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن اہل بیتؑ ایس ایچ او ملک حسنات کی شبیہ زولجناح کی بےحرمتی اور تشدد، حکومت سے فوری کارروائی کامطالبہ
واضح رہے کہ یہ جلوس کوئی نیا نہیں بلکہ کئی سالوں سے برآمد ہورہاہے، مقامی مومنین کے مطابق ہم نے جب سے ہوش سنبھالا ہےاس جلوس کو اسی روٹ پر ماتم داری کرتے دیکھا ہے۔پولیس انتظامیہ کا یہ متعصبانہ رویہ سیدھی سیدھی بدمعاشی ہے ، ذرائع کےمطابق عبدالحکیم کے مومنین نےشیعہ مکتب فکر اور اس کی مقدس اور پاکیزہ شخصیات اور اہل بیتؑ کی توہین کےخلاف دو ایف آئی آرز بمعہ ثبوت پولیس کے پاس جمع ہیں لیکن اس پر وہ اب تک ٹس سے مس نہیں ہوئے ۔