ہنگو، شیعہ قوم کا جرگہ، شہر کا امن تباہ کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد عمران معاویہ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

25 اگست, 2021 13:29

شیعیت نیوز: مشن حسینی علیہ السلام و مشن زینبی سلام علیہ کا کردار ادا کرتے ہوئے وقت کے یذید نے جب بھی للکارا ہے وقت کے حسینی میدان میں اُترے ہیں۔ گذشتہ روز ایک ملعون ابن ملعون کالعدم سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ دہشت گردعمران معاویہ ولد نامعلوم نے شیعیت کو للکارا تو حسینی جوان میدان میں اترآئے ۔

تفصیلات کے مطابق گنجیانو کلی میں گرینڈ جرگہ ہواجس میں مشرانِ قوم، علماکرام ،ہنگو کے تمام تنظیموں ،اور نوجوانان قوم کی کثیر تعداد نےشرکت کی،جرگے کےتمام شرکاء نے متفقہ طور یہ مطالبات منظور کیئے کہ امن وامان خراب کرنے کی ناکام کوشش کرنیوالے عمران معاویہ کو فورًا گرفتار کیا جائے۔عمران معاویہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور بڑی بڑی بھڑ کیاں مارکر سادہ لوح لوگوں کو شیعہ قوم کے خلاف گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے،انتظامیہ کو چاہیے کہ اس کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔اگر جمعہ 27 اگست تک ہمارے جائیز مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم مشران علما کرام مل کر اگلا لائحہ عمل تیار کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن اہل بیتؑ ایس ایچ او ملک حسنات کی شبیہ زولجناح کی بےحرمتی اور تشدد، حکومت سے فوری کارروائی کامطالبہ

رہنماؤں نے کہا کہ پاراچنار ہو یا ہنگو حسینی حسینی ہیں ، حسین علیہ السلام کا خون بولتا ہے،للکارنے والوں کوریاست پاکستان کی جانب سے لگام دی جائے ورنہ جیسے 1400 سال پہلے یذید کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا جوکہ آج تک رسوا ہے اسی طرح انکو بھی رسوا کر دیا جائے گا اور قیامت تک لعنت پر لعنت کا حقدار ٹھہریا جائے گا پھر پوتے اور نواسیاں کہیں گی کہ ہمارے دادا پر کھلے عام لعن طعن کیا جارہا ہےایف آئی آر کاٹو۔

3:02 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔