اہم ترین خبریںپاکستان

دشمن اہل بیتؑ ایس ایچ او ملک حسنات کی شبیہ زولجناح کی بےحرمتی اور تشدد، حکومت سے فوری کارروائی کامطالبہ

ایس ایچ او ملک حسنات کے اس ظالمانہ اور متعصبانہ اقدام کے خلاف مومنین میں شدید اشتعال

شیعیت نیوز: ضلع پاکپتن کےعلاقے عارفوالامیں متعصب اور دشمن اہل بیتؑ ایس ایچ او کے درندگی ،شبیہ زوالجناح کی بےحرمتی ، دھکے دیکر لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ ایس ایچ او ملک حسنات کے اس ظالمانہ اور متعصبانہ اقدام کے خلاف مومنین میں شدید اشتعال ، اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس دشمن عزاایس ایچ او تھانہ رنگ شاہ کےخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی وردی میں چھپے دشمنان اہل بیتؑ بے نقاب ہونے لگے ہیں،  چک نمبر 57/ای۔بی عارفوالامیں جلوس کے دوران شبیہ زولجناح برآمد کیا گیا تو درندہ صفت ایس۔ ایچ۔ او تھانہ رنگ شاہ ملک حسنات نے آکر زوالجناح کو دھکے دینا شروع کردیئے، ایس ایچ او نے اس موقع پر غلیظ گالیاں بھی دیں اور بعد ازاں زولجناح پر لاٹھیاں بھی برسائیں ، اس سارے واقعے کی تصاویر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تونسہ شریف، اہل بیت اطہارؑ اور مکتب تشیع کے خلاف سوشل میڈیا پر بدترین گستاخی ، گستاخ محسن ریاض ملغانی کے خلاف مقدمہ درج

ذرائع کےمطابق عزاداران کی جانب سے اس واقعہ پر شدید مذمت اور احتجاج کیا گیا اور وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلی پنجاب ، آئی۔جی پنجاب سے واقع کا نوٹس لینے اور انصاف دلانے اور ملک حسنات کو نوکری سے فارغ کرنے کی مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button