تونسہ شریف، اہل بیت اطہارؑ اور مکتب تشیع کے خلاف سوشل میڈیا پر بدترین گستاخی ، گستاخ محسن ریاض ملغانی کے خلاف مقدمہ درج

25 اگست, 2021 11:21

شیعیت نیوز: ڈیرہ غازی خان تونسہ شریف میں سوشل میڈیا پر آئمہ اطہارؑ، رسالت مآب ؐ اور مکتب اہل بیت کی توہین ، تکفیری و ناصبی گستاخ نوجوان محسن ریاض ملغانی کے خلاف عاشق اہل بیتؑ غلام اکبر کی جانب سے تھانہ صدر تونسہ شریف میں مقدمہ درج ، ملزم کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں سوشل میڈیا پر خاتم النبیین ؐ، اہل بیت اطہارؑ کی توہین اور ان کی شان میں گستاخی اور شیعوں کو کافر قرار دیکر ایک بار پھرفرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

موضع سوکڑکے رہائشی تکفیری و ناصبی نظریات کے حامل ایک گستاخ محسن ریاض ملغانی نے روز عاشورہ اپنی فیس بک آئی ڈی سے مختلف نوحہ خوانوں کے ویڈیوز کے نیچے انتہائی گھٹیا اور نازیبا کمنٹس کیئے جس میں اس نے اہل بیت اطہارؑ ،رسالت مآب ؐ کی توہین کی اور شیعوں کو کافر کہا جس سےعلاقائی مومنین کی دل آزاری ہوئی اور شیعیان حیدرکرارؑ کے جذبات مجروح ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: ابن زیاد کی پیروکار پنجاب پولیس نے ظلم کی تمام حدود پار کردیں،گھرمیں خواتین کی مجلس ایک گھنٹہ تاخیر سے ختم ہونے پر مقدمہ درج

اس واقعے کے خلاف ایک مقامی غلام اکبر نے تھانہ صدر تونسہ شریف میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے 295-A کےتحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ جبکہ ملزم کی جانب سے کیئےگئے گستاخانہ کمنٹس کے پرنٹ بھی بطور ثبوت ایف آئی آر کے ساتھ لف کیئے گئے ہیں۔

مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم گستاخ محسن ریاض ملغانی ایک شدت پسند شخص ہے ، اس سے قبل بھی مختلف سوشل میڈیا آئی ڈیز سے انتشار پھیلا کر سادہ لوح اہل سنت عوام کو ورغلا چکا ہے، جبکہ 2020 میں جلوس عزا میں رکاوٹ کی سبب سے بڑی وجہ بھی یہی گستاخِ اہل بیت محسن ریاض ملغانی بنا تھا۔

درخواست گذار نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس گستاخِ اہل بیت ؑ محسن ریاض ملغانی کے خلاف ٹھوس قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اسے نشان عبرت بنایا جائے۔

5:57 شام اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔