غواڑی میں جلوس عاشورا پر حملہ، دوپولیس افسران معطل، ڈی سی گانچھے کی بھی جلد چھٹی کا امکان

24 اگست, 2021 10:08

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے ضلع گانچھےکے گاؤں غواڑی میں یوم عاشور کے جلوس کے دوران سکیورٹی میں غفلت برتنے پر دو پولیس افسران کو معطل کر دیا گیا، جن افسران کو معطل کیا گیا ہے ان میں سب انسپکٹر محمد اسماعیل اور اے ایس آئی محمد طاہر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کرکٹر شعیب اختر کا سوشل میڈیا پر امام حسینؑ سے اظہارمودت، امت رسولؐ نے انہیں کافر قرار دے ڈالا

دونوں پولیس افسران پولیس اسٹیشن غواڑی میں تعینات تھے۔ ایس پی گانچھے نے دونوں افسران کی معطلی کا نوٹیفکشن جاری کر کے فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر گانچھے کی بھی جلد چھٹی ہوجائے گی، ان کا تبادلہ کسی دوسرے ضلع میں کیا جائے گا۔

5:31 صبح اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔