اہم ترین خبریںپاکستان

معروف کرکٹر شعیب اختر کا سوشل میڈیا پر امام حسینؑ سے اظہارمودت، امت رسولؐ نے انہیں کافر قرار دے ڈالا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نےعاشورہ محرم الحرام کی مناسب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر“یا حسین ع” کی تصویر پوسٹ کی جس پر درجنوں دشمنان اہل بیت ؑ نے کمنٹس کی یلغار کردی ۔

شیعیت نیوز: پاکستان معروف کرکٹر شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ سے محبت کا اظہار تکفیریوں اور دشمنا ن اہل بیت ؑ کو بے نقاب کرگیا ۔ٹوئٹر آئی ڈی کی پروفائل پر فقط یاحسینؑ لکھی تصویر اپلوڈ کرنے پر رسول ؐ کے امتیوں نے شعیب اختر کو کافر ہی قرار دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نےعاشورہ محرم الحرام کی مناسب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر“یا حسین ع” کی تصویر پوسٹ کی جس پر درجنوں دشمنان اہل بیت ؑ نے کمنٹس کی یلغار کردی ۔

شعیب اختر کی جانب سے نواسہ رسول ؐ شہید کربلاامام حسینؑ سے عشق ومحبت کااظہار ان تکفیری سوچ کے حامل امتیوں کو اتنا برا لگے کہ انہوں نے شعیب اختراور ان کی اہلیہ پر شیعہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں کافر بھی قرار دے ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: داعشی مولوی عبدالعزیز کی ایک بارپھر آئین وریاست پاکستان سمیت قرآن مجید کےخلاف بکواس، ریاستی ادارے خاموش

عکس میں موجود کمنٹس پڑھ کر قارئین اندازہ لگائیں کہ پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کس عروج کر پہنچ چکی ہے کہ ایک راسخ العقیدہ اہل سنت کو بھی اہل بیت رسولؐ سے اظہار محب ومودت کے جرم میں شیعہ کافر قرار دے دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی وسیع پیمانے پر کھربوں ریال کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں مذہبی شدت پسندی اس حد تک پہنچ چکی ہے لیکن افسوس ہماری ریاست اور اس کے مقتدر ادارے تاحال اس کے تدارک کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام اٹھانے کو تیار نہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button