ایرانی سرحدوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے، بریگیڈئیر جنرل رضا آذریان
شیعیت نیوز: ایران کے شمال مشرقی علاقے میں فوج کے کمانڈر انچیف جنرل رضا آذریان نے کہا ہے کہ ہماری سرحدوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور جنگ کے پہلے دنوں کی طرح سرحدوں پر بہادر زمینی فورسز کو تعینات کیا ہے اور انہوں نے ملک میں پائیدار سلامتی کا باعث بنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل رضا آذریان نے مشہد میں فوج کے علاقائی ہیڈ کوارٹرز کے آزاد ہونے والوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج دفاعی میدان میں ایران کی مسلح افواج کی تیاری بہت بہتر ہوچکی ہے جس کا ملک کیخلاف مسلط کردہ جنگ کے دور سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا اور ہم سرحدوں کے پار دشمن کی تمام نقل و حرکت کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عراق سے امریکہ کا جنازہ نکلنے والا ہے، عراقی اراکین پارلیمنٹ
جنرل رضا آذریان نے کہا کہ ہم ایران کی سرزمین پر کسی بھی جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے اور دشمن اور عالمی سامراجیت اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ اگر انہوں نے کوئی غلطی کی تو ان کا منہ توڑ جواب مل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم سرحدی، فضائی اور سمندری سرحدوں کی سلامتی کا اللہ رب العزت پر بھروسہ اور قائد اسلامی انقلاب کی حکمت عملی کے مطابق بخوبی تحفظ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر صوبے خراسان رضوی میں واقع شہدا فاؤنڈیشن کے سربراہ علامہ حسین معصومی نے بھی کہا کہ ہمارے آزاد ہونے والے اسیران، انقلاب کے سفیر تھے، انہوں نے اپنی قید کے دوران، جو انتہائی مشکل حالات میں تھے، اپنے حوصلے کو برقرار رکھا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
واضح رہے کہ خراسان رضوی نے مقدس دفاع کے دوران تقریبا 300 ہزار اہلکاروں کے ساتھ ، اسلامی انقلاب کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے اور ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے 17،284 شہید ، 49،729 سابق فوجیوں اور 3،397 آزادی پسندوں کو قربان کیا ہے۔