دنیا

امریکی وزارت خارجہ ایک بار پھر سائبر حملے کی زد پر

شیعیت نیوز: امریکی وزارت خارجہ پر ایک بار پھر سائبر حملے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ دوسری طرف امریکہ میں کورونا مہلوکین کی تعداد میں ۵۳ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپوتنک نے ہفتے کے روز خبر دی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ پر ایک سائبر حملہ کیا گیا ہے جس سے اُس کے ورچوئل انفرااسٹرکچر میں خلل پیدا ہونے کا امکان پایا جاتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں تعینات فاکس نیوز کے رپورٹر نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا، اُس کا دائرہ کس حد میں تھا اور کس حد تک اُس کا مقابلہ کیا جاسکا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران امریکہ کی وزارتوں، حساس اداروں، کارخانوں اور مراکز پر بارہا سائبر حملے ہو چکے ہیں جن میں امریکہ کی وزارت جنگ سے وابستہ مراکز بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل امریکہ میں تیل کی سپلائی کرنے والی سب سے بڑی کمپنی کولونیل پائپ لائن اور امریکہ میں ریڈ میٹ کی پیداوار اور اسکی سپلائی کرنے والی ایک بڑی کمپنی جی بی ایس پر سائبر حملے کی خبر سرخیوں میں رہی ہے۔

امریکہ کی وزارت انصاف نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ ملک کی اہم کمپنیوں اور حساس مراکز کو سائبر حملوں کا خطرہ ہے اور ان کی سائبر سکیورٹی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکی اداروں، کارخانوں اور مراکز پر مسلسل سائبر حملوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کی بنیادی تنصیبات بڑے خطرات کی زد پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار امریکہ ہے، چین

دوسری جانب امریکہ میں بیماریوں پر نظر رکھنے والے مرکز کے مطابق گزشتہ سات دنوں میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی شرح میں ۵۳ فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔

سی ان ان کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے مذکورہ مرکز کے اعداد و شمار یہ بتاتے ہیں کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی شرح میں ۱۳ فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کورونا کی یومیہ تعداد ۱ لاکھ ۴۵ ہزار سےتجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکہ میں کورونا کے باعث مرنے والوں کی شرح میں ۵۳ فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس طرح ہلاکتوں کی یومیہ تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اس درمیان امریکہ کی ریاست میسی سیپی سے اطلاعات ہیں کہ روزانہ ساڑھے تین ہزار افراد کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں جسے کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک کی سب سے بڑی تعداد بتایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کورونا متاثرین کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر ہے ہے۔ اب تک تین کروڑ اسی لاکھ سے زائد امریکی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے مرنے والوں کی تعداد ۶ لاکھ ۴۴ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button