200 ممتاز شخصیات کا اسرائیل کو افریقی یونین میں نکال باہرکرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: اسرائیل کو افریقی یونین میں مبصر رکن کا درجہ دینے کے خلاف افریقی ممالک کی نمائندہ ممتاز شخصیات کی طرف سے احتجاج جاری ہے۔
افریقا میں 200 سے زائد ممتاز شخصیات نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں افریقی یونین کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو افریقی یونین کے مبصر رکن کے طور پر قبول کرنے کا فیصلہ منسوخ کریں۔ پٹیشن میں اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
شخصیات جنہوں نے پٹیشن پر دستخط کیے ہں ان میں سیاسی اور ثقافتی اور دوسرے طبقات کی نمائندہ شخصیات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں امریکی سفارت خانہ بحران کا مرکز ہے ، سید حسن نصر اللہ
انہوں نے’’عالمی مہم برائے فلسطین‘‘ کے اراکین کی درخواست پر مختلف قومیتوں ، گروہوں اور پس منظر رکھنے والوں، سماجی ، سیاسی جماعتوں اور مذہبی اداروں ، ماہرین تعلیم ، دانشوروں اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عوامی امور سے وابستہ کارکنوں کے علاوہ براعظم ممالک کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی افریقی یونین میں شمولیت کو مسترد کریں۔
افریقہ میں ’’فلسطین کی واپسی کی عالمی مہم‘‘ کے اراکین نے الیکٹرانک پٹیشن پر دستخط کرنے کے لیے بڑی شرکت کا مطالبہ کیا ہے اور افریقی عوام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مختلف قانونی شکلوں میں فیلڈ سرگرمیوں اور مقبول تحریکوں کے ذریعے آگے بڑھیں اور اسرائیل کو یونین سے نکال باہر کرنے کے لیے یونین کے رکن ممالک پردباؤ ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل مخالف مظاہروں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، دسیوں فلسطینی زخمی
خیال رہے کہ افریقی یونین کے صدر نے چند ہفتے قبل ایک متنازع فیصلہ کر تے ہوئے اسرائیل کو یونین میں بہ طور مبصر رکن کے تسلیم کرنے کی حمایت کی تھی۔ الجزائر سمیت کئی ممالک نے یونین کے صدر کے اس فیصلے کومسترد کردیا ہے۔