اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل مخالف مظاہروں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، دسیوں فلسطینی زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ روز یہودی آبادکاری اور قابض ریاست کے مظالم کے خلاف فلسطینی شہریوں کے پرامن مظاہروں پر قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر یہودی آبادکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 117 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہلال احمر کے شعبہ حادثات کے انچارج احمد جبریل نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بیتا میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو سترہ تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 91 فلسطینی مہلک آنسوگیس کی شلنگ سے زخمی ہوئے۔ زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے والے کئی فلسطینی بے ہوش ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی اور بے ہوش ہونے والے درجنوں فلسطینیوں کو موقعے پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ 13 فلسطینی دھاتی گولیوں کا نشانہ بننے سے زکإی ہوئے جب کہ 13 زخمیوں کو مزید علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان علاج جاری ہے۔ اسپتال لائے گئے فلسطینیوں میں سے بعض کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

احمد جبریل کا کہنا تھا کہ ایک 30 سالہ فلسطینی کے چہرے پر گولی لگی جسے نابلس میں رفیدیا سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے اہل سنت مذہبی رہنما نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی قدردانی کی

دوسری جانب گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے رام اللہ سے ایک نوجوان کو اور اس کے علاوہ بیت المقدس سے بھی ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔ جب کہ جنین میں اسرائیلی فوج اور شہریوں کے درمیان جھڑپیں پیش آئی۔

پریزنرز انفارمیشن آفس کے مطابق قابض فوج نے نوجوان  علی محمود نوفل کو رام اللہ کے مغربی گاؤں راس کرکر سے صبح فجر کے وقت گرفتار کیا۔

اسیران میڈیا نے بتایا کہ قابض افواج نے نوفل نامی نوجوان کو آج صبح کئی گھنٹے گرفتار رکھنے اور تفتیش کے بعد رہا کر دیا۔

بیت لحم میں قابض افواج نے  شہر کے جنوب میں واقع بیت فجار قصبے پر دھاوا بول دیا اور 23 سالہ نوجوان ولید تقاطقہ  کو گرفتار کر لیا۔ قابض فوج نے اس کے گھر میں گھس کر تلاشی لی اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بھی کی۔

جنین میں اسرائیلی قابض افواج اور شہریوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔ انہوں نے جنین کے مغرب میں گاؤں کفیرت میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں گھس کر وہاں پرموجود اہل خانہ کو زدو کوب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button