ہمارا نعرہ ھییات منا الذلہ ہے، سربراہ انصار اللہ عبدالمالک الحوثی

شیعیت نیوز: یمنی انصار اللہ تحریک کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے یوم عاشورہ کے موقع پر ایک تقریر میں کہا کہ ہمارا نعرہ ذلت قبول نہ کرنا ہے جس سے امریکہ کی شکست واضح ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے یوم عاشورہ کے موقع پر ایک تقریر میں کہاکہ عاشورہ کی تقریب کا انعقاد کے شہداء کے سربراہ امام حسین سے وفاداری کا اظہار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین ایک نازک مرحلے میں اور ایک تاریخی لمحے میں جو اسلامی امت کے مستقبل کے لیے اہم ہے اٹھ کھڑے ہوئے۔
یمنی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے زور دیتے ہوئے کہاکہ بنی امیہ کے جاہلانہ ورثے اور عصری طاغوت کے درمیان مماثلت ہے جس کےسربراہ امریکہ ، اسرائیل اور ان کے حواری ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک اسلامی قوم کے طور پر ، ہمیں آزادی حاصل کرنا چاہیےکیونکہ جھوٹ قوم کو امریکہ اور اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی طرف لے جاتا ہے،نیز اس وقت ضرورت ہے کہ فلسطینی عوام کی مدد اورمزاحمتی تحریک کی حمایت کی جائے نیزصہیونیوں فلسطین سے باہر نکال پھینکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : ہر قابض طاقت کا ایک زوال ہوتا ہے، جارح ممالک افغانستان سے سبق سیکھیں، ترجمان انصار اللہ
الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان ، شام ، عراق ، بحرین اور دیگر ممالک کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہونا اس وقت حق پر ہونے کی علامت ہے۔
انھوں نے کہا کہ حق یہ ہےکہ مسلمانوں کے اتحاد کے درمیان اور بھائی چارہ پیدا کرنے کی کوشش کی جائے اور باطل یہ ہے کہ مسلمانوں میں نفرت پیدا کی جائے اور انہیں تقسیم کرنے کی کوشش کی جائے۔
یمنی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے مزید کہاکہ ہماری پیاری یمنی قوم امریکی اور سعودی دشمنوں کا مقابلہ کرنے میں حق پر ہے ،ان دشمنوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور وہ گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔
الحوثی نے کہا کہ باطل یہ ہے یمن سے دشمنی کی جائے یا اس کی جنگ کا جواز بنایا جائے یا جرائم اور اس کے محاصرے میں خاموشی اختیار کی جائے،یہ ہمارا حق ہے کہ ہم طاقت اور مزاحمت کے عناصر کو مضبوط کریں اور اپنے اندرونی محاذ کو دشمنوں کی سازشوں سے بچائیں۔