غواڑی میں جلوس عاشورا پر حملہ، یزیدیت زندہ باد کے نعرے،سعودی ایماء پر گلگت بلتستان کو بھی فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش
شییعت نیوز: شیعہ اقلیتی علاقے غواڑی میں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مقامی دہشت گردوں کاجلوس عاشورا پر حملہ، مرد و خواتین عزاداروں پر بدترین پتھراؤ، یزیدیت زندہ باد کے نعرے،سعودی ایماء پر گلگت بلتستان کو بھی فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش، پولیس کی جانب سے الٹی عزاداروں پر آنسو گیس کی شیلنگ۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع گنگچھے میں شیعہ اقلیتی علاقے غواڑی کے رہائشی تکفیری دہشت گردوںنے اپنی سعودی آقاؤ ں کی خوشنودی کی خاطر جلوس یوم عاشورپر حملہ کرکے درجنوں خواتین ومرد عزاداروں کو بے دردی سے زخمی کردیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ عزاداروں سے زیادہ تعداد میں موجود لاٹھیوں ، ڈنڈوں اور پتھروں سے لیس دہشت گردوں نے خواتین کی حرمت کا بھی پاس نہ رکھا اور بدترین پتھراؤ کرکے درجنوں عزادار خواتین اور مردوں کو زخمی کردیا جبکہ حملہ آور یزیدیت زندہ باد کےنعرے بھی لگاتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے خلاف پاکستان مخالف سعودی و ھندوستانی اتحاد فعال ، داسو کے بعد اب گوادر میں چینی انجینئرزپر حملہ
ذرائع کے مطابق پولیس انتظامیہ اس ساری صورتحال میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ،بجائے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے الٹا عزاداروں پر ہی لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کردی، زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ڈی ایچ کیو اسپتال سکردو منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ غواڑی کا علاقہ تکفیری شدت پسندوں کا مضبوط گڑھ ہے، اس علاقے میں سعودی عرب نے خاص طور پر سرمایہ کاری ہے اور توجہ دی ہے اور بعض مصدقہ خبروں کے مطابق اسامہ بن لادن بھی اس علاقے میں آ چکا ہے۔جلوس کو روکنے کے لیے باقاعدہ مسجدوں سے اعلانات ہوئے ہیں اور پھر پتھراؤ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ہےجس سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس بھی اس حملے میں برابر کی شریک ہے ۔







