سی پیک کے خلاف پاکستان مخالف سعودی و ھندوستانی اتحاد فعال ، داسو کے بعد اب گوادر میں چینی انجینئرزپر حملہ
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والےاداروں نے اس سانحے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شیعیت نیوز: پاکستان مخالف سعودی و ھندوستانی اتحاد فعال ، سی پیک کے خلاف پاکستان دشمنوں کی سازشیں عروج پر، داسو میں چائنیز انجینئرز پر حملوں کہ بعد گوادربنا انکا نشانہ، گوادر میں ملک دشمن قوتوں کا خودکش دھماکہ، دھماکے میں نشانہ ایکسپریس وے پر کام کرنیوالے ورکرز کو بنایا گیا،خودکش حملے میں 2 بچے اور 2 مزدورشہید، دھماکے میں ایک چائینیز ورکر اور تین بچے شدید زخمی،فورسسز اور پولیس نے پورے علاقے کو گھیراے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے اور پاکستان کی ترقی سے خائف بھارتی و سعودی خفیہ اداروں کی ایماء پر پاکستان میں موجود ان کے تکفیری آلہ کاروں نے ایک بار پھر پاکستان کی معاشی شہ رگ یعنی گوادر پر حملہ کردیا ہے ۔ گوادرمیں ایکسپریس وے پر کام کرنے والے ورکرز پر خودکش حملہ ، ذرائع کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 2 بچے اور 2 مزدورشہید ہوگئے جبکہ ایک چینی ورکرسمیت 3 بچے شدید زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: مجلس عزا میں شرکت اور ذکر امام حسینؑ کرنا ثواب سمجھتا ہوں، معاون خصوصی وزیر اعظم مولانا طاہر اشرفی کا مجلس عزا سے خطاب
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والےاداروں نے اس سانحے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی انہی ملک دشمن قوتوں کی کارستانی ہے جنہوں نے چند ہفتوں قبل داسو کے مقام پر سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئر ز کی بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا۔