مجلس عزا میں شرکت اور ذکر امام حسینؑ کرنا ثواب سمجھتا ہوں، معاون خصوصی وزیر اعظم مولانا طاہر اشرفی کا مجلس عزا سے خطاب

20 اگست, 2021 16:02

شیعیت نیوز: وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کی اہلِ سنت وفد کے ہمراہ مجلس یوم عاشورا میں شرکت،ان کے ہمراہ وفد میں سنی ، اہل حدیث ، دیوبنداور بریلوی مکتب فکر کے علماء بھی شامل تھے۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ حافظ کاظم رضا نقوی کے ہمراہ امام بارگاہ گلشن زہراؑ بھیکےوال میں عزاداران حسینیؑ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ میرا یہاں مجلس عزا میں آنا ثواب کی نیت سے ہے،میں ذکر امام حسینؑ کو ثواب سمجھتا ہوں۔ جناب زینب سلام اللہ علیہا کو دربار میں کھڑا رکھنے والے یزید کی تعریف مجھ سے نہیں ہوسکتی، دنیا میں جو کوئی فساد پھیلاتا ہے وہ یزید کا کام انجام دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چند ایک واقعات کے علاوہ سندھ بھرمیں عاشورا کے پر امن انعقاد پر حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے، علامہ باقرعباس زیدی

انہوں نے کہا کہ خدا کے حکم سے نماز میں محمدؐ و آل محمد ؑ پر درود شریف پڑھنے والے آپس میں بھائی بھائی ہیں اور قرآن مجید کا فرمان ہے کہ مومن آپس میں رحم دل اورکفار کے مقابل سخت ہیں ۔ حسینیت کے لئے ہم سر کٹا سکتے ہیں اور یزیدیت کے مقابل ہم ڈٹ کرکھڑے ہوسکتے ہیں یہی اسلام کی تعلیمات ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہم حسین ؑ کے غلاموں کے غلام ہیں،امام حسین ؑ کو علیہ السلام نہ کہیں تو کس کو کہیں؟ میں اہل بیتؑ کے غلاموں کے جوتے کے نیچے آنے والے ایک ذرے کے بھی برابر نہیں ہوں۔ ہمیں اس منبر سے در س حسینیت کو عام کرنا ہے۔

2:05 صبح اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔