منگوپیر کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی عزاداروں پر فائرنگ، 2 عزادار زخمی،شیعہ عمائدین کا حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
شیعیت نیوز: کراچی میںمرکزی جلوس شہادت نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ سے واپسی پر منگھوپیر کے علاقے میںعزاداروں پر سعودی نواز کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے مسلح دہشتگردوں کا حملہ، اندھادھند فائرنگ سے 2 مومنین زخمی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ عاشور کی شام پیش آیا جب منگھوپیر سے آیا ہواعزاداروں کا ماتمی دستہ مرکزی جلوس عاشورا نواسہ رسول امام حسینؑ میں عزاداری کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا تو پہلے سے گھات لگائے تکفیری دہشتگردوں نے عزاداروں پر فائرنگ کردی جس سے دو مومنین زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کرنے والے تکفیری دہشتگردوں کی ویڈیو سامنے آگئی جنہیں با آسانی پہچانا جاسکتا ہے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی جماعت سے بھی بتایاجارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے جبری طور پر اغواءہونے والے 12 عزادار ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کی کوشش سے رہا
سعودی عرب اور راء کے فنڈڈ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی عاشور کی شام جلوس عزاء نواسہ رسول امام حسین ؑ سے واپسی پرعزاداروں پر فائرنگ جس سے 2 مومنین زخمی ہوگئے۔
واقعے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ، ڈسٹرکٹ ویسٹ مساجد و امام بارگاہ فیڈریشن کے چیئرمین سید رضی حیدر رضوی اور علاقہ عمائدین کی منگھو پیر تھانے میں ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی سائٹ اور رینجر ونگ کمانڈر، ایس ایچ او منگھوپیر اور دیگرپولیس افسران کے ساتھ بیٹھک۔ پولیس کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی۔
واضح رہے کہ عاشورا کے روز ملک بھر میں سعودی عرب اور بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی ایماء پر کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے جلوس عزاء نواسہ رسول امام حسینؑ پر حملے اور ملک میں امن کی فضا کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔








