اہم ترین خبریںدنیا

افغانستان میں عاشورائے حسینی کی مناسبت سے عزاداری

شیعیت نیوز: افغانستان میں بھی مختلف علاقوں میں جمعرات کو عاشورائے حسینی کی مناسبت سے ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔

کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حسینی عزاداروں نے بدھ کی رات شہر کی مساجد اور حسینیوں میں شب عاشور کی مناسبت سے شب بیداری کا اہتمام کیا ۔ کابل کے عزاداروں نے شب عاشور کے مخصوص اعمال کے ساتھ ہی شہدائے کربلا کی عزاداری کی اور رات نوحہ و ماتم میں بسر کی۔

کابل میں شب عاشور عزاداروں کا سب سے بڑا اجتماع مغربی کابل کی مسجد امام مہدی میں ہوا جہاں عزاداری کا سلسلہ ساری رات جاری رہا۔

قابل ذکر ہے کہ کابل میں داخل ہونے کے بعد طالبان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ نواسہ رسول اور شہدائے کربلا کی عزاداری میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی اعلان کیا تھا کہ طالبان محرم کی عزاداری کی سیکورٹی کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عاشورائے حسینی کے اجتماعات بھی کابل اور دیگر علاقوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے منعقد ہوئے۔ بعض شہروں میں محدود سطح پر ماتمی دستے بھی برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : کربلائے معلی میں عزادارئ امام حسین علیہ السلام

دوسری جانب امریکی فوج کی سیکڑوں بکتر بند گاڑیاں، ہیلی کاپٹر اور جہاز طالبان کے قبضے میں آگئے۔

نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق طالبان کے ہاتھ لگنے والے امریکی فوجی سازوسان میں دو ہزار سے زائد بکتر بند گاڑیاں اور چالیس کے قریب ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز شامل ہیں۔

طالبان کے ہاتھ لگنے والے ہیلی کاپٹروں میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کے علاوہ متعدد اسکین ایگل ڈرون بھی شامل ہیں۔

ایک امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ تباہ ہونے سے بچ جانے والا نیٹو کا تقریبا تمام اسلحہ طالبان کے ہاتھ لگ گيا ہے۔

مذکورہ امریکی عہدیدار نے کہا کہ طالبان کے پاس موجود ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے لیے فضائی بمباری کا آپشن زیر غور ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن مائيکل میک کیول نے افغانستان میں نیٹو کے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان تک طالبان کی رسائی کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button